- Writer: Yasir Jawad
- Category: History Books
- Pages: 264
- Stock: In Stock
- Model: STP-15222
اِس
موضوع پر یہ پہلی مدلل اور تحقیقی کتاب ہے۔اِس
میں صرف رومانوی محبت ہی نہیں بلکہ تمام انسانی رشتوں میں روحانی نشوونما
کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ روحانی نشوونما سے مراد باہمی دو طرفہ تعلق میں دو
افراد کا ایک دوسرے کو جذباتی طور پر سپورٹ کرنا اور ترقی کرنے میں مدد
دینا ہے، خواہ وہ والدین اور بچے ہوں، شوہر اور بیوی یا قریبی دوست۔
کتاب میں بہت سی مثالیں بھی دی گئی ہیں، کیونکہ مصنف خود بھی نفسیاتی معالج تھا۔
محبت کی نفسیات کا پہلا صفحہ
زندگی کٹھن ہے۔
یہ
ایک عظیم سچائی ہے، عظیم ترین سچائیوں میں سے ایک۔ زندگی اِس لیے عظیم دکھ
ہے کیونکہ کبھی نہ کبھی ہم یہ سچائی حقیقی معنوں میں دیکھتے ہیں، ہم اُسے
جھیلتے ہیں۔ ایک مرتبہ ہم جان لیں کہ زندگی کٹھن ہے – ایک مرتبہ اُسے سمجھ
اور قبول کر لیں – تو یہ کٹھن نہیں رہتی۔ یہ بات قبول کر لینے کی وجہ سے
زندگی کے کٹھن ہونے کا امر اہم نہیں رہتا۔ زیادہ تر لوگ زندگی کے کٹھن ہونے
کی سچائی کو پوری طرح نہیں سمجھ پاتے۔ اِس کی بجائے وہ اپنے مسائل، بھاری
بوجھ اور مشکلات کے انبار کے بارے میں شور یا مکاری سے متواتر تھوڑا بہت
بسورتے رہتے ہیں کہ جیسے بالعموم زندگی آسان ہو، کہ جیسے زندگی آسان ہونی
چاہیے۔ وہ شور یا مکاری کے ساتھ کہتے ہیں کہ اُن کی مشکلات انوکھی قسم کی
اذیت لیے ہوتی ہیں۔ اُنھیں ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، لیکن کسی نہ کسی طرح
بالخصوص اُن پر یا اُن کے کنبے، قبیلے، طبقے، قوم، نسل یا حتیٰ کہ اُن کی
نوع پر تو آن نازل ہوئیں، مگر دوسروں پر نہیں۔ میں اِس آہ و زاری کے بارے
میں جانتا ہوں کیونکہ میں نے اپنے حصہ کی آہ و زاری کی ہے۔
زندگی
مسائل کا ایک سلسلہ ہے۔ کیا ہم اِن مسائل کے بارے میں واویلا یا اُنھیں حل
کرنا چاہتے ہیں؟ ہم اپنے بچوں کو اُن سے نمٹنے کی تربیت دینا چاہتے ہیں؟
مسائلِ زندگی کو حل کرنے کے لیے ہمیں تربیت (ڈسپلن) کا بنیادی آلہ درکار
ہے۔ تربیت کے بغیر ہم کچھ بھی حل نہیں کر سکتے۔ تھوڑی بہت تربیت کے ساتھ ہم
چند ایک مسائل ہی حل کر سکتے ہیں۔ مکمل تربیت کے ساتھ ہم تمام مسائل حل کر
سکتے ہیں۔
| Book Attributes | |
| Pages | 264 |