Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Maqsad e Siasat - مقصد سیاست - سوانح عمری بابائے بلوچستان میرغوث بخش بزنجو

Maqsad e Siasat - مقصد سیاست - سوانح عمری بابائے بلوچستان میرغوث بخش بزنجو
New -30 %
Maqsad e Siasat - مقصد سیاست - سوانح عمری بابائے بلوچستان میرغوث بخش بزنجو
  • Category: Politics Books 
  • Pages: 215+8 pictures
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-14392
Rs.700
Rs.1,000

بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجوکی سوانح عمری
یہ کتاب بابائے بلوچستان کی سوانح عمری ان سرچ آف سلوشن کا اردو ترجمہ ہے۔ مدبر، سیاست دان اور سابق گورنر بلوچستان میرغوث بخش بزنجو، برصغیر پاک و ہند کے بیسویں صدی کے ان چند رہنماؤں میں سے ایک تھے جو اپنے پورے سیاسی کیرئیر میں انسانی مساوات، سماجی انصاف اور امن کے اصولوں پر سختی سے کاربند رہے۔
نوآبادیاتی اور سامراجی طاقتوں کے تابع تمام قومیتوں کے لیے حق رائے دہی پر یقین رکھتے تھے۔ وہ کلونیل غلبے سے رہائی کے لیے جدوجہد کرنے والی اقوام کی اشرافیہ کی جانب سے مزدور طبقات اور معاشرے کے کمزور طبقات سے روا رکھے جانے والے استحصال اور امتیاز کی تمام اقسام کے خلاف تھے۔
بی ایم کُٹی نے میر غوث بخش بزنجو کے نوٹس سے ان کی یہ سوانح عمری بڑی باریک بینی سے مرتب کی ہے۔ بی ایم کُٹی کو میر بزنجو کے قریبی ساتھی کی حیثیت سے ان کے ساتھ خاصا وقت صرف کرنے کا موقع ملا تھا۔ یہ کتاب پاکستان کی سیاسی تاریخ کے بہت سے چھپے ہوئے پہلوؤں کو آشکار کرتی ہے کہ کیسے مشکل ادوار میں جب ملک کو پیچیدہ بحرانوں کا سامنا تھا، میربزنجو نے کس طرح احمقانہ تجاویز یا انتہا پسند تصورات کے سامنے شکست تسلیم کیے بغیر اصولی اور نتیجہ خیز حل تلاش کرنے کی کوشش کی۔ امید ہے کہ یہ کتاب پاکستان کے موجودہ سیاسی ادب میں ایک بامعنی اور قابل قدر اضافہ ثابت ہو گی۔

Book Attributes
Pages 215+8 pictures

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good