Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Safarnama Ibn e Jubair - سفر نامہ ابن جبیر

Safarnama Ibn e Jubair - سفر نامہ ابن جبیر
-15 %
Safarnama Ibn e Jubair - سفر نامہ ابن جبیر
  • Writer: Ibn e Jubair
    Views: 3917
  • Category: History Books 
  • Pages: 327
  • Availability: In Stock
  • Product Code: STP-3120
  • ISBN: 978-969-851-043-1
Rs.680
Rs.800

یہ سفرنامہ کم و بیش آٹھ سو سال پہلے کا ہے۔ ابن جبیر کا تعلق غرناطہ (اندلس) سے تھا۔ یہ دراصل ان کا سفرنامہ حج ہے جو انہوں نے ذی الحج 578ھ میں شروع کیا اور صقلیہ، شام، مصر، فلسطین، عراق، لبنان اور حجاز مقدس کے مکمل احوال و آثار اور مشاہدات کو سمیٹتے ہوئے محرم 581ھ غرناطہ واپس پہنچنے پر مکمل کیا۔ اس سفرنامے کی اہمیت یہ بھی ہے کہ یہ دوسری صلیبی جنگوں کے زمانے کی مستند تاریخی دستاویز ہے۔ ابن جبیر جہاں جہاں سے گزرے  انہوں نے وہاں کے سیاسی، سماجی اور اقتصادی حالات کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مذہبی عقائدو نظریات اور رُسوم و رواج تک تفصیل سے بیان کر دیے ہیں۔ مزید برآں جس انداز و اسلوب میں یہ سفرنامہ لکھا گیا ہے، اس سے پہلے اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ یہاں تک کہ ابن بطوطہ جیسے سیّاحِ عالم نے اپنے شہرہ آفاق سفرنامے میں متعدد جگہوں پر ’’سفرنامہ ابن جبیر‘‘ کو بطور حوالہ پیش کیا ہے۔ یہ سفرنامہ چونکہ فصیح عربی زبان میں تھا۔ اس کے متعدد قلمی نسخے دُنیا کے مختلف کتب خانوں میں موجود ہیں اور تقریباً تمام ترقی یافتہ زبانوں میں اس کے تراجم ہو چکے ہیں لیکن اُردو قارئین اس کے معیاری ترجمے سے محروم تھے۔ آج سے تقریباً ایک صدی قبل حافظ احمدعلی خاں شوقؔ رامپوری نے اس کا نہایت عمدہ اور معیاری ترجمہ کیا تھا جو ہندوپاک میں زیورطبع سے آراستہ بھی ہوتا رہا ہے۔ وہ عالم، فاضل اور ادیب تھے۔ ان کا ترجمہ اپنے دَور کی زبان و بیان کے تقاضوں کو پورا کرتا تھا۔  چونکہ اس ترجمے کو ایک صدی سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے اور اس دوران اُردو زبان ارتقا کے کئی مراحل طے کر چکی ہے، بہت سے الفاظ متروک ہو چکے ہیں اور کتنے ہی نئے الفاظ و محاورات معرضِ استعمال میں آ چکے ہیں۔ لہٰذا اس کتاب کو زندہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس ترجمے کی تسہیل و نظرثانی کی ضرورت بھی محسوس کی گئی، یہ مرحلہ ممتاز محقق، مترجم اور ادیب پروفیسر سَید امیر کھوکھر نے بہ طریقِ احسن طے کیا۔

Book Attributes
Pages327

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Writer: Mustansar Hussain Tarar Product Code: STP-1356
مجموعہ سفر نامہ مستنصرحسین تارڑ- اس میں شامل ہیں - 1) نکلے تیری تلاش میں 2) اندلس میں اجنبی 3) خانہ بدوش..
Rs.2,100 Rs.2,800
Product Code: STP-1752
دنیا کی مشہور تاریخی تہذیبی، ثقافتی، معلوماتی اور مستند کتاب- سفرنامہ ابن بطوطہ جس میں  ہندوستان، مالدیپ ، سیلان ، سماٹرا، چین، عرب، ایران ، شام..
Rs.900 Rs.1,200
Writer: Mustansar Hussain Tarar Product Code: STP-2583
یہ مستنصر حسین تارڑ کی 3 کتابوں کا مجموعہ ہے۔ اس مجموعے میں مندرجہ ذیل کتب شامل ہیں۔ راکھ ، قربت مرگ میں محبت ، بہاؤ..
Rs.2,100 Rs.2,800
Writer: Mustansar Hussain Tarar Product Code: STP-2825
گوجرنوالہ  - دانا باد - ہڑپہ - کرتارپور - کنگا پور اور بھگت سنگھ کاگاؤں..
Rs.900 Rs.1,500
Writer: Mirza Muhammad Hadi Ruswa Product Code: STP-2980
’’امراؤ جان ادا‘‘ مرزا محمد ہادی رسوا لکھنوی کا معرکۃ الآرا معاشرتی ناول ہے، جس میں اُنیسویں صدی کے لکھنؤ کی سماجی اور ثقافتی جھلکیاں بڑے دل کش اندا..
Rs.750 Rs.900
Writer: Lt. Col. Retd. Abdul Qadir Product Code: STP-3017
جنگ 1971ء اور قید ہند کی روداد..
Rs.450 Rs.700
Product Code: STP-3076
گیارہ  ہزار محاوروں کو یکجا کر کے عام فہم معنی  کے ساتھ اردو داں قارئین کے لئے جامع لغت-نئی نسل کے لوگ اگر ضرورت سمجھیں تو اپنی زبان میں اسے..
Rs.600 Rs.800
Writer: Karamatullah Ghori Product Code: STP-3144
کہانی ایک سفارتی بنجارے کی جس نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو قریب سے دیکھا-  سابق سفیر کرامت اللہ غوری کی خودنوشت ۔۔ روزگار سفیر..
Rs.3,300 Rs.3,690
Writer: General Hamid Gul Product Code: STP-3519
اگرچہ وطن عزیز اس وقت انتہائی نا مساعد حالات سے گزر رہا ہے لیکن مجھے اس بات کا واضح یقین ہے کہ آنے والے دور میں پاکستان کا مستقبل انتہائی تابناک اور ر..
Rs.680 Rs.800