



- Writer: Turab ul Hassan Sargana
- Category: History Books
- Pages: 200
- Stock: In Stock
- Model: STP-14855
پنجاب
صدیوں سے "زیر عتاب" کا ہم معنی بن چکا ۔ پنجاب نے جنگیں لڑیں، حملہ آوروں
کو پسپا کیا ، جنگ آزادی لڑی اور جیتی بھی ۔ اس زرخیز دھرتی نے اپنا دامن
دل اپنے دستر خوان کی طرح البتہ وسیع رکھا ، لیکن اس نے خود پر لگنے والے
الزامات کا جواب نہ دیا ۔ اوردوسری طرف الزامات لگانے والوں نے بھی کوئی
دقیقہ فروگزاشت نہ کیا ۔
وقت گزرتا گیا ، اس سرسبز دھرتی پر الزامات کی دھول اڑتی رہی ۔
صدیوں
بعد اس کا بیڑا پہلی مرتبہ پنجاب کے ایک جری سپوت ڈاکٹر تراب الحسن
سرگانہ نے اٹھایا ہے ۔ ڈاکٹر صاحب نے "مقدمہ پنجاب : تاریخ اور تاریخ نویسی
کے تناظر میں " لکھ کر پنجاب کے کھیتوں اور کھلیانوں کا مان رکھ لیا ہے ۔
اس
کتاب میں فاضل لکھاری نے جہاں پنجاب کے عظیم ہیرو، پنجاب کی تحریکوں کا
ذکر کیا ہے ، وہیں سب سے اہم سوال : کیا پنجاب بیرونی حملہ آوروں کا
استقبال کرتا رہا ہے؟ کا جواب دے کر اس دھرتی پر آنکھ کھولنے کا حق ادا
کردیا ہے ۔
ہم سمجھتے ہیں تازہ
ترین اشاعت کا مطالعہ پنجاب کے چاہنے والوں کے ساتھ ساتھ پنجاب کے ناقدین
کے لیے بھی ضروری ہے۔
Book Attributes | |
Pages | 200 |