Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Hikmat e Rumi - حکمت رومی

Hikmat e Rumi - حکمت رومی
-25 %
Hikmat e Rumi - حکمت رومی
  • Writer: Maulana Rumi
    Views: 3742
  • Category: Sufism 
  • Pages: 315
  • Availability: In Stock
  • Product Code: STP-2763
  • ISBN: 969-9396-95-3
Rs.675
Rs.900

  ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم کو مولانا جلال الدین رُومی سے خاص لگائو تھا، جس کا اظہار ان کی کتابوں ’تشبیہاتِ رُومی‘، ’حکمتِ رُومی‘ اور ’رُومی کی مابعدالطبیعیات‘ سے بخوبی ہوتا ہے۔ ’حکمتِ رُومی‘ میں مولانا رُومی کی مثنوی میں پوشیدہ اسرار کو آشکار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ مثنوی مطالب کے لحاظ سے ایسا سمندر ہے جس کا کوئی کنارہ نہیں، لیکن خلیفہ صاحب نے ان اسرار و رموز کی جو مفکرانہ تفسیر کی ہے وہ کسی دوسرے کے حصے میں نہیں آئی۔ مولانا رُومی نے تمام حقائقِ عالیہ کو جو ان کے ذاتی اور نفسی تجربات پر مبنی تھے، چند حکایتوں اور کہانیوں کے لباس میں پیش کیا ہے۔ ان کے ہاں قرآنِ حکیم کی اچھوتی تفسیر بھی ملتی ہے مختلف احادیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تشریح بھی اور اسرارِ حیات کی عقدہ کشائی بھی ہے اور اس کوشش میں انسان کی عقلی کم مائیگی کا اقرار بھی، علم و حکمت کی گہرائیوں میں غوطہ زنی بھی ہے اور گوہرِ مراد تک پہنچ کر اپنی کم فہمی کا عاجزانہ احساس بھی۔ خاک کے اِس ڈھیر میں چنگاریوں کو تلاش کرنا اور چھلکوں سے قطع نظر کر کے مغز تک جا پہنچنا ہر کسی کے بس کا روگ نہیں۔ ہمارا خیال ہے کہ خلیفہ عبدالحکیم سے بہتر اس دور میں شاید ہی کوئی اور شخص اس کام کو پوری طرح بنا سکتا۔ مولانا رُومی سے خلیفہ صاحب کا تعلق بلاوسطہ بھی ہے اور علامہ محمداقبال کے واسطے سے بھی ہے۔ اسی واسطے کے تحت خلیفہ صاحب کی بلند پایہ تصنیف ’’حکمتِ رُومی‘‘ معرضِ وجود میں آئی۔ یہ کتاب سب سے پہلے ۱۹۵۵ء میں شائع ہوئی جو اَب تک علم و حکمت کے جواہر ریزوں سے بھرپور آنکھوں کو خیرہ اور دماغ کو روشن کر رہی ہے اورکرتی رہے گی۔

Book Attributes
Pages315

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Tags: rumi