Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Alaamaat - علٰمت

Alaamaat - علٰمت
Alaamaat - علٰمت
Rs.800

کتاب کا عنوان ہے علٰمٰت۔ یہ کتاب کلثوم اسمٰعیل صاحبہ کی مرتب کردہ ہے اور اس کا پیش لفظ بھی انہی کا تحریر کردہ ہے۔ کتاب کو اللہ تعالیٰ کے لئے منسوب کیا گیا ہے جس کی یاد سے دل سکون پاتے ہیں۔

علٰمٰت سے مراد وہ نشانیاں یا رستے ہیں جو انسان کو اس کی حقیقی منزل یعنی اللہ تعالیٰ تک لے کے جاتے ہیں۔ موجودہ دور کی سائنسی ترقی سے ہر ایک کی آنکھیں چندھیا گئی ہیں۔ جدید زمانے کاری گری کے باعث اصل راستہ دھول اور دھند میں گم ہو چکا ہے۔ ایسے میں انسانی روح ایک الجھن کا شکار ہے کہ وہ اصل رستہ کون سا ہے جو اسے اس کی منزل تک لے کے جائے گا۔ کلثوم اسمٰعیل صاحبہ کے نزدیک پروفیسر صاحب کو اللہ تعالیٰ نے وہ فہم و فراست عطا کیا ہے جو انہیں لوگوں کی سمت درست کرنے میں مددگار ہے۔

کتاب میں کل پانچ بنیادی ابواب ہیں جو پروفیسر صاحب کے پانچ لیکچرز پہ مبنی ہیں۔ ہر باب کے اختتام پہ اس سیشن میں ہونے والے سوال جواب بھی پیش کئے گئے ہیں۔ ان ابواب کے عنوانات ہیں: نظریہ زندگی بعد از موت؛ اسلام اور تقابل نظریات؛ اسلام اور نظریہ اعتدال؛ بلاعنوان؛ اور مذہب قدر منتخب۔

پہلے باب کا موضوع انسان کے مرنے کے بعد کی زندگی ہے۔ یہ ایک مابعد الطبیعاتی موضوع ہے۔ موجودہ دور میں سائنس اس بات کو جاننے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ کسی طرح انسان کے مرنے کے بعد کا احوال جان سکے۔ اس سلسلے میں قرب الموت مریضوں اور افراد کے مشاہدات مرتب کئے گئے ہیں۔ تاہم مذہب ان تمام سروے کے بغیر ہی آگے پیش آنے والے حالات کی تصویر پیش کرتا ہے۔ پروفیسر صاحب نے مذہبی خیالات اور سائنسی رجحانات کو ایک پلیٹ فارم پہ پیش کیا ہے اور ان کی آپس کی ہم آہنگی بیان کی ہے۔

اسلام اور تقابل نظریات میں، انسانی تاریخ میں پیش کردہ مختلف انسانی اور مذہبی نظریات اور ان کے ارتقا پہ بحث کی گئی ہے۔ یونانی، مسلمان فلسفیوں کی سوچ اور نظریات پہ بات کی گئی ہے۔ اسی طرح باقی ابواب بھی اپنے عنوانات کی تشریح ہیں جو کہ پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ایک ایسا ذہن جو مذہب اور جدید دور کی ترقی کو ساتھ لے کے چلنا چاہتا ہے اس کے لئے پروفیسر صاحب کی کتب میں دلچسپی کا کافی مواد موجود ہے۔

Book Attributes
Pages287

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Writer: Wasif Ali Wasif Product Code: STP-998
واصف علی واصف صاحب کو لکھے گئے خطوط اور ان کے جوابات- جناب واصف صاحب کی خیال اور عرفان کی طاقت اور تاثیر ان خطوط میں اور بھی نمایاں ہو گئی ہے۔ واصف صا..
Rs.500