Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Aag Lagy In Kitabon Ko - آگ لگے ان کتابوں کو

Aag Lagy In Kitabon Ko - آگ لگے ان کتابوں کو
-25 %
Aag Lagy In Kitabon Ko - آگ لگے ان کتابوں کو
Rs.900
Rs.1,200

جن دنوں ہم دسویں جماعت میں پڑھتے تھے اُن دنوں ہمارے اساتذہ ایک بات بہت شد و مد سے کہا کرتے تھے کہ بیٹا اگر میٹرک میں نمبر کم آئے تو ساری عمر دھکے کھاؤ گے ۔ اِس خوف سے ہم نے میٹرک میں محنت کی اور اچھے نمبروں سے پاس ہوگئے۔ اُس کے بعد ایف ایس سی میں داخلہ لیا تو ایک ایسے استاد سے پالا پڑا جو ہمیں کیمسٹری پڑھاتے تھے ، اُن کا پسندیدہ جملہ تھاکہ ایم ایس سی کیمسٹری کرنے والا کبھی بھوکا نہیں مر سکتا۔ یقین مانیں کہ اُس زمانے میں یہ بات ہمیں موٹیوویٹ کرنے کے لیے کی جاتی تھی ، ہمیں اتنی سمجھ بوجھ بھی نہیں تھی کہ اِس جملے کی پڑتال کرسکیں اور سوچیں کہ کیا واقعی ہم اتنے ’لوزر‘ ہیں کہ یہ جملہ ہماری ہمت بڑھانے کے لیے بولا جا رہا ہے ۔خیر ،ہاتھ پاؤں مار کے ہم نے ایف ایس سی بھی کر لی مگر اُس کے بعد تہیہ کرلیاکہ اساتذہ کی باتوں میں نہیں آنا ۔ یہ فیصلہ اتنا غلط بھی ثابت نہیں ہوا ، ہم نے موج مستی سے پڑھائی مکمل کی، عملی زندگی میں آئے اور آج تک گذارہ کر ہی رہے ہیں۔ اب میں سوچتا ہوں کہ لڑکپن میں جو باتیں ہمیں بزرگوں نے سمجھائی تھیں کیا واقعی اُن میں کوئی حقیقت تھی یا وہ فقط کتابی باتیں تھیں ۔ مثلاً ایک بات اکثر غیر محسوس انداز میں کہی جاتی تھی کہ اسکول میں زیادہ نمبر لینے والے ہی زندگی میں کامیاب ہوں گے ۔ میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ اِس بات میں کوئی سچائی نہیں کیونکہ لائق فائق بچے بہرحال زندگی میں کہیں نہ کہیں کھپ ہی جاتے ہیں ، مگر اِس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ کم نمبر لینے والے زندگی میں کچھ کر ہی نہیں سکتے ۔آئے روزہمارا واسطہ ایسے لوگوں سے پڑتا ہے جنہوں نے کالج کی شکل نہیں دیکھی ہوتی مگر وہ کئی کارخانے کامیابی سے چلا رہے ہوتے ہیں ۔ایسے لوگوں کو دیکھ کر میں سوچتا ہوں کہ سیلف ہیلپ کی کتابوں کو آگ لگا دینی چاہیے !

✍️یاسر پیرزادہ

Book Attributes
Pages288

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Writer: Yasir Pirzada Product Code: STP-9016
یاسر پیرزادہ نے اپنے مخصوص طنزیہ اور ہلکے پھلکے انداز میں ہمارے سماجی رویوں اور معاشرے کے منافقانہ پن پر تنقید کی ہے اور پاکستانیوں کے ذہنوں میں پائے ..
Rs.900 Rs.1,200
Product Code: STP-9617
Urdu Translation of "The Mastery Of Love"Translated By Ibn e Muhamamd Yaar..
Rs.500 Rs.750
Writer: Atif Mirza Product Code: STP-9422
اپنے کام اور سوچ میں دوسروں سے نمایاں بنیں..
Rs.400 Rs.600
Writer: Dr Joseph Murphy Product Code: STP-9909
Urdu Translation of The Power of Your Subconscious Mind..
Rs.900 Rs.1,200
Writer: Brian Tracy Product Code: STP-11993
Achieve work-life balance by conquering procrastination and get your most important work done, now with new chapters on technology and maintaining..
Rs.450 Rs.700