Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Chacha Jon - چچا جون

Chacha Jon - چچا جون
-25 %
Chacha Jon - چچا جون
Rs.600
Rs.800

اردو کے مایہ ناز شاعر جون ایلیا کی منفرد سوانح عمری ان کی بھتیجی شاعرہ شاہانہ رئیس امروہی کے قلم سے۔
چچا جون جون ایلیا کی ایک منفرد سوانح ہے جسے "شاہانہ رئیس ایلیا" نے تصنیف کیا ہے۔ شاہانہ جو کہ جون ایلیا کی بھتیجی ہیں، نے اس کتاب میں جون ایلیا کو مخاطب کر کے اپنی تحریر کا آغاز کیا ہے جیسے ان سے باتیں کر رہی ہوں۔ فلیش بیک کا رخ بھی ہے اور کہیں کہیں خودکلامی بھی در آتی ہے جس سے تحریر میں روانی اور زندگی اپنا پورا تاثر مرتب کر رہی ہے۔

شاہانہ ایلیا نے بے ساختگی اور بے تکلفی کی رو میں یہ پوری کتاب لکھی ہے جس میں خیالات، واقعات اور جذبات کی سچائی مکمل طور پر نمایاں ہے، کتاب کا آغاز تو ایک اداس فضا میں ہوتا ہے لیکن پھر جون ایلیا کی شخصیت اور ان کے شب و روز کے حوالےسے جو باتیں تحریر کی گئی ہیں وہ بہت دلچسپ اور اہم ہیں۔ شاہانہ نے جون ایلیا کے حالات زندگی جس سچائی اور بے باکی سے قلم بند کیے ہیں اس پر ان کی ہمت کی داد دینی چاہیے۔ یہ جون ایلیا کی پہلی بے تکلفانہ سوانح عمری ہے جس سے نہ صرف جون بلکہ ان کے پورے خاندان اور ان سے متعلق بہت قریبی واقعات کا علم ہوتا ہے۔

Book Attributes
Pages 128

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good