Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Dhani Bakhash Kay Betay - دھنی بخش کے بیٹے

Dhani Bakhash Kay Betay - دھنی بخش کے بیٹے
Dhani Bakhash Kay Betay - دھنی بخش کے بیٹے
-25 %
Dhani Bakhash Kay Betay - دھنی بخش کے بیٹے
Dhani Bakhash Kay Betay - دھنی بخش کے بیٹے
Dhani Bakhash Kay Betay - دھنی بخش کے بیٹے
  • Writer: Hasan Manzar
  • Category: Novels 
  • Pages: 455
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-11297
  • ISBN: 978-969-662-508-7
Rs.1,350
Rs.1,800
ڈاکٹر حسن منظر کے ناول ’’دھنی بخش کے بیٹے‘‘ پر اگر اُن کا نام نہ بھی لکھا ہو تو میں کسی توقف کے بغیر پہچان لوں گا کہ اس کا مصنف حسن منظر کے سوا اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ ان کے موضوعات اُردو کے تمام افسانہ نگاروں سے الگ ہیں۔ جتنا بھی حسن منظر نے لکھ دیا اتنا سچ شاید آج کوئی افسانہ نگار نہیں لکھ رہا۔ وہ سجاد ظہیر سے داد لے چکے ہیں۔
(انور سدید)

حسن منظر نے جو ناول لکھے ان کی ایک کتاب ’’دھنی بخش کے بیٹے‘‘ جو مجھے بڑی اہم یوں معلوم ہوتی ہے کہ سندھ کے دیہات کے پس منظر میں اتنی تفصیل اور اتنی گہرائی کے ساتھ شاید ہی کوئی کتاب آئی ہو اور مجھے یقین ہے کہ حسن منظر کے اس ناول کو جب یہاں زیادہ لوگ پڑھیں گے تو انھیں لگے گا کہ اس میں جو ایک کشمکش اور جدّوجہد ہے اس سے کچھ مماثلت محسوس ہو گی تو اس طرح کا ناول سامنے آیا۔
(ڈاکٹر آصف فرخی)

حسن منظر کے ناول تاریخ، مذہب، بشریات اور نفسیات کے مواد سے تعمیر ہوتے ہیں اس لیے انھیں بہت توجہ سے پڑھنا چاہیے۔
(ڈاکٹر انوار احمد)

یہ ایک طرح سے بر صغیر پاک و ہند کی بھی کہانی ہے کیونکہ دونوں ملکوں کی ’’ نال‘‘ تو ایک ہی جگہ گڑی ہے۔ ہندوستانی تاریخ کے ساتھ ساتھ تقسیم کے درد کے سماجی، معاشرتی، سیاسی پہلوؤں کو بھی اس ناول میں اُجاگر کیا گیا ہے بلکہ ایک ناقدانہ نظر بھی ڈالی گئی ہے اور بڑی صاف گوئی سے۔ یہ ناول دونوں ملکوں کی فرقہ وارانہ سوچ کو بھی آئینہ دکھاتا ہے۔ اس ناول کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ضخیم ہوتے ہوئے بھی زبان کی چاشنی، روانی اور دلچسپ انداز بیان قاری کو ایک ہی بیٹھک میں ختم کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ ناول کا ہر کردار زندگی سے بھرپور لگتا ہے۔ لگتا ہے وہ ہمارے آس پاس کا جانا پہچانا چہرہ ہے، ابھی کہیں سے نمودار ہوگا اور ہم سے اپنی دُکھ بھری کہانی بیان کرنے لگے گا۔ یہی خصوصیت اس ناول کو اپنی پہچان بنانے کے لیے کافی ہے۔
(شلپائن پبلشر، دہلی - ناشر ہندی ایڈیشن)
Book Attributes
Pages 455

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good