Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Mrs Dalloway (Urdu Translation) - مسز ڈیلووے

Mrs Dalloway (Urdu Translation) - مسز ڈیلووے
-25 %
Mrs Dalloway (Urdu Translation) - مسز ڈیلووے
  • Writer: Virginia Woolf
  • Category: Novels 
  • Pages: 178
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-11447
  • ISBN: 978-969-7858-01-9
Rs.750
Rs.1,000
مسز ڈیلاوے اپنی ضخامت میں ایک مختصر ناول ہے، لیکن اپنی بلاغت میں ایک انکشاف ہے۔یہ جون ۱۹۲۳ کے لندن میں اعلیٰ طبقے کی ایک خاتون، کلیریسا ڈیلاوے کے ایک دن کی کہانی ہے۔اس دن لندن میں کیا ہورہا ہے؛ کلیریسا، اس سے متعلق افراد اور غیر متعلق افرادپر کیا گزر رہی ہے۔ کلیریسا نے اس شام اپنے گھر پر ایک ضیافت کا انتظام کیا ہے۔اسی دن اس کا ایک پرانا عاشق، پیٹر والش، جس سے اس نے شادی نہیں کی تھی، انڈیا سے واپس آرہا ہے۔قراۃ العین حیدر کی تحریروں کی مانند اس ناول میں آپ کو لندن کے طبقہ بالا اور امرا کی زندگی میں جھانکنے کا موقع ملے گا۔زندگی ان کے لیے کیا معنی رکھتی ہے۔ ان کا رہن سہن، ان کے مسائل،تحفظات، کامیابیاں سب کا بیان ہے۔پہلی جنگ عظیم ابھی کتم ہوئی ہے۔ اس کے سیاہ بادل لندن کے شہریوں کے ذہنوں سے مٹے نہیں ہیں۔کسی طیارے کی فضا میں آواز بے یقینی اور تلخ یادوں کو جنم دیتی ہے۔اور اس سارے پس منظر میں بگ بین کی آواز، گویا وقت جو ایک تسلسل ہے، سیسہ پلائے گولوں کی مانند یہ آواز سیل رواں میں گھلتی جاتی ہے۔
ورجینیاوولف کی یہ کتاب مجھے دو سے زیادہ مرتبہ پڑھنا پڑی تاکہ میں اس سے لطف لے سکوں، اسے سمجھ سکوں۔ اس میں رموز اوقاف کو نئے تجربات سے برتا گیا ہے۔ وقف، کولون، سیمی کولون کے استعمال سے جملوں کو نئے معنی دیے گئے ہیں، لفظوں کو نئی اہمیت ملی ہے۔میں نے اوقاف کی اس رنگا رنگی کو ایسے ہی برقرار رکھا ہے۔اس سے ترجمہ شاید بوجھل محسوس ہو ، مگر یہ آپ سے امید رکھتا ہے کہ آپ اس پیرا گراف کو دوبارہ پڑھیں۔ اس کتاب کے ترجمے سے میرا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ اردو نثر کے شائقین کو نئے تجربات اور امکانات سے روشناس کرایا جائے۔ ماضی قریب تک ہم اردو میں ایک ہی روایتی طرز بیاں کے عادی ہوگئے ہیں؛ آغاز، درمیان، اختتام کا ایک تسلسل؛ مسز ڈیلاوے ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ساختیات کو مختلف رخوں سے دیکھا جائے۔
مجھے اس ناول کو پڑھنے میں وقت لگا اور دشواری ہوئی۔ شاید آپ کوبھی ہو۔ لیکن میں نے شعوری طور پر اسے سہل بنانے کی کوشش نہیں کی ہے، اس سے ورجینیا کے انداز بیاں کا سارا حسن غارت ہوجاتا۔ یہ بعد از جدیدیت کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے۔ یہ سعید نقوی کی نہیں بلکہ ورجینیا کی تخلیق ہے اور اسی طرح پیش ہونی چاہیے۔میں روانی کی صلیب پر مصنفہ کی اصل تخلیقی اپچ کو ضائع کرنے پر خود کوآمادہ نہ کر سکا۔
سعید نقوی

Book Attributes
Pages 178

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Tags: translated