Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Na Khuda - ناخدا

Na Khuda - ناخدا
Na Khuda - ناخدا
New -25 %
Na Khuda - ناخدا
Na Khuda - ناخدا
Na Khuda - ناخدا
Rs.2,250
Rs.3,000

اُردو کے مایۂ ناز گیت نگار، فسانہ ساز اسد محمد خاں کا پورٹ ٹرسٹ کی ملازمت سے نمٹ کے سب رنگ کے دفتر آ جانا معمول تھا۔ ایسے شامل تھے کہ ادارے کے رکن ہی معلوم ہوتے تھے۔ کہانیوں کے انتخاب میں اُن کی بھی رائے لی جاتی تھی۔ ان سے بھی التجا کی جاتی رہی کہ سب رنگ کے لیے کوئی ناول لکھیں تو کیا خوب ہو۔ شوکت صدیقی کی طرح وہ بھی پس و پیش کرتے رہے اور کئی برس کے اصرار کے بعد آخر پس پا ہو گئے اور ’’ناخدا‘‘ کے عنوان سے طویل سرگزشت کا آغاز کیا۔ ناخدا — ایک بے زمیں، بے آسماں آدم زاد کی کہانی، وہ صحراؤں، سمندروں، بیابانوں اور اِنسانوں سے نبرد آزما تھا۔ ’باسودے کی مریم‘، ’بُرجِ خموشاں‘ اور ’کھڑکی بھر آسماں‘ کے خالق، صاحبِ خیال، صاحبِ طرز، نقش پرداز، داستاں کار اسد محمد خاں کا اندازِ بیاں ان کا اپنا ہے، سب رنگ کے قارئین ہی صحیح بتا سکیں گے کہ ’’ناخدا‘‘ کی اگلی قسط کے لیے وہ کس قدر بے چین رہتے تھے۔ اور اب قسطوں کا انتظار ختم، بک کارنر جہلم کے برادران گگن اور امر شاہد نے پورا ناول شائع کر کے اُردو کے ناقابلِ فراموش ناولوں کی فہرست میں ایک اور ناول کا اضافہ کردیا ہے۔ فسانۂ ناخدا کی اثرآفرینی و دل کشی اپنی جگہ، اسد بھائی کا منفرد طرزِ نگارش اور دلیرانہ بے باکانہ اسلوب مستزاد ہے ۔ (شکیل عادل زادہ)

Book Attributes
Pages 652

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good