Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Sher Shah Suri By Anjum Sultan Shahbaz - شیر شاہ سوری

Sher Shah Suri By Anjum Sultan Shahbaz - شیر شاہ سوری
-30 %
Sher Shah Suri By Anjum Sultan Shahbaz - شیر شاہ سوری
Rs.1,050
Rs.1,500

شیر شاہ کے بارے میں تاریخ کے دامن میں آج جو کچھ بھی ہے اُس کی بنیادفارسی کتب پر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شیر شاہ کسی طوفان بلاخیز کی طرح اُٹھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہند کے طول و عرض پر حاوی ہو گیا۔ دستِ انقلاب نے سلطنتِ ہند کا تاج اس کے سر سجا دیا۔ جس تیزی سے وہ عروج کی منزلوں تک پہنچا اسی تیزی سے اُس کا خاندان ہندوستان کی سیاسی تاریخ سے نکل بھی گیا۔ شیر شاہ نے پانچ برس حکومت کی اور اس کے جانشینوں کا عرصۂ اقتدار بھی پانچ سال کے دورانیے سے آگے نہ بڑھ سکا۔ ہندوستان کا سیاسی منظر نامہ صرف دس برس کے قلیل عرصے میں تبدیل ہو گیا اور نئے حکمران جو شیر شاہ سے سخت شاقی تھے اس کے آثار تک ختم کرنے میں کوشاںہو گئے۔ ہندوستان کی سیاسی بساط پر شیر شاہ ایک پیادے سے شاہ بنا اور اس نے اپنے سیاسی حریفوں کو نہ صرف یہ کہ شہ مات دے دی بلکہ ان کے سارے مہروں کو بھی بکھیر کر رکھ دیا۔ وہ ہندوستان کے سیاسی افق سے ایک بگولے کی طرح نمودار ہوا اور مہیب طوفان کی طرح بنگال سے دہلی اور دہلی سے پشاور تک چھا گیا۔ جس طرح طوفان کا دورانیہ تو زیادہ طویل نہیں ہوتا مگر مابعد کے اثرات دیر تک رہتے ہیں۔ اسی طرح شیرشاہ اگرچہ صرف پانچ برس تک برسرِاقتدار رہا مگر اس کے اقتدار اور جنگ کے اثرات نے تاریخِ ہند کے خدوخال تبدیل کرکے رکھ دیے۔

Book Attributes
Pages 433

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good