Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Zameen Zaad Ki Wapsi - زمین زاد کی واپسی

Zameen Zaad Ki Wapsi - زمین زاد کی واپسی
Zameen Zaad Ki Wapsi - زمین زاد کی واپسی
New -19 %
Zameen Zaad Ki Wapsi - زمین زاد کی واپسی
Zameen Zaad Ki Wapsi - زمین زاد کی واپسی
Zameen Zaad Ki Wapsi - زمین زاد کی واپسی
Rs.2,100
Rs.2,600

Urdu Translation of The Return of the Native

Translated By Mukhtar Paras

مختار پارس شاہ بیوروکریٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ، وسیع المطالعہ ادیب بھی ہیں۔ عالمی ادب ، ان کے مطالعے کا خصوصی میدان ہے۔ اس مطالعے کا ثمر ہے کہ انھوں نے ممتاز انگریزی ناول نگار ٹامس ہارڈی کے ناول The Return of the Native کا ترجمہ ” زمیں زاد کی واپسی “ کے عنوان سے کیا ہے۔ ٹامس ہارڈی ، وکٹورین عہد کے سب سے معتبر ناول نگار ہیں۔ انھوں نے اپنے ناولوں کے لیے، جنوب مغربی انگلستان کے ایک دیہی علاقے کو اپنا افسانوی خطہ بنایا ، جسے ویسیکس کا نام دیا۔ انھوں نے حقیقی اور افسانوی فطرت کا ایک امتزاج تخلیق کیا۔ ” زمیں زاد کی واپسی “ کی کہانی بھی اسی تخیلی خطے میں رونما ہوتی ہے، جہاں کہانی کا زمین زاد ( نیٹو) کلیم یو برائیٹ ، پیرس میں ہیروں کے ایک کامیاب تاجر کی زندگی ترک کر کے، سکول کے استاد کے طور پر نئی زندگی شروع کرنے آتا ہے۔ ہارڈی کے اکثر ناولوں میں ، تقدیر ، ان کے کرداروں کو المیوں سے دوچار کرتی ہے۔ تاہم وہ تقدیر کے پہلو بہ پہلو، وکٹوریائی معاشرے پر تنقید بھی کرتے ہیں ۔ آج جب کہ دنیا ماحولیاتی بربادی سے دوچار ہے، ٹامس ہارڈی کے ناولوں کا مطالعہ ، ہمیں فطرت سے متعلق ایک نئی بصیرت مہیا کر سکتا ہے۔ ٹامس ہارڈی کے ناولوں کا ترجمہ آسان نہیں ہے۔ انیسویں صدی کے انگلستانی فکشن نگاروں کی زبان، آج کی انگریزی سے کافی مختلف ہے، نیز کرداروں اور مقامات کے نام بھی خاصے اجنبی ہیں۔ مختار پارس نے شاید اسی لیے ، یہ ناول ترجمہ کرتے ہوئے، اس کے کرداروں اور مقامات کے نام بدل کر مقامی بنادیے ہیں۔ تاہم باقی پورے متن میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ انھیں انگریزی اور اردو دونوں پر ماہرانہ اور تخلیقی دست رس حاصل ہے۔ ان کا یہ خیال ہے کہ چوں کہ ترجمہ اردو قارئین کے لیے کیا جا رہا ہے، اس لیے، اس کی فضا اردو قاری کے لیے مانوس ہونی چاہیے۔ اس ترجمے کی مانوسیت اور روانی قاری کو متاثر کرتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ قارئین ، مختار پارس کے اس ترجمے کو نہ صرف سراہیں گے ، بلکہ میں توقع رکھتا ہوں کہ مختار پارس ترجمہ و تصنیف کا یہ لائق رشک عمل جاری رکھیں گے۔
افضال احمد

Book Attributes
Pages 434

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good