Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Yadon Ki Dunyeh - یادوں کی دنیا

Yadon Ki Dunyeh - یادوں کی دنیا
-17 %
Yadon Ki Dunyeh - یادوں کی دنیا
Rs.750
Rs.900

ڈاکٹر یوسف حسین خاں (۱۹۰۲- ۱۹۷۹ء) کا شمار برصغیر پاک و ہند کے نامور مورّخ، ماہرِ تعلیم، دانشور، نقّاد اور ادیب کے طور پر ہوتا ہے۔ بطور ماہرِ لسانیات اُن کو عربی، انگریزی، فرانسیسی، فارسی اور اُردو زبانوں پر کامل عبور تھا۔ ان کے چھ بھائیوں میں ڈاکٹر ذاکر حسین خاں مسلم علی گڑھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، صوبہ بہار کے گورنر اور بعدازاں انڈیا کے صدرِ جمہوریہ (۱۹۶۷- ۱۹۶۹ء) رہے۔ ایک بھائی ڈاکٹر محمود حسین خاں، جو تحریکِ پاکستان میں شامل ہو گئے تھے اور بعدازاں پاکستان منتقل ہو گئے، کراچی اور ڈھاکہ کی یونیورسٹیوں میں بطور وائس چانسلر خدمات سرانجام دیتے رہے۔ اس کے علاوہ حکومتِ پاکستان میں وزارتِ دفاع اور وزارتِ تعلیم کے قلمدان بھی ان کے سپرد رہے۔ یوسف حسین خاں کی ’’یادوں کی دُنیا‘‘ کا شمار اُردو آپ بیتی اور خودنوشت نگاری کے میدان میں ایک جامع اور وقیع تحریر کے طور پر کیا جاتا ہے اور اِسے بجاطور پر دس منتخب جدید خودنوشتوں کی فہرست میں جگہ دی جاتی ہے۔ ایک مؤرّخ ہونے کے ناطے انہوں نے اپنے واقعات کا اور شخصیات کا ایک جامع مگر کڑا انتخاب کیا ہے اور بہرحال گفتنی اور ناگفتنی کا اپنے نقطۂ نظر سے بخوبی لحاظ رکھا ہے۔ یوسف حسین خاں نے ایک ایسے عہد میں جنم لیا جو برصغیر کے مسلمانوں میں سیاسی، تہذیبی اور تعلیمی لحاظ سے کھوئی ہوئی عظمت دوبارہ حاصل کرنے کی کوششوں اور آزادی کی تحریک کا زمانہ تھا۔ ڈاکٹر یوسف حسین خاں نے ’’یادوں کی دنیا‘‘ میں زبان و بیان کی آسانی اور شگفتگی کا دامن نہیں چھوڑا اور کئی واقعات کو کہانیوں اور افسانوں کے انداز میں بیان کیا ہے مگر محتاط اور شائستہ پیرائے میں۔ اس طرح انہوں نے ’’یادوں کی دنیا‘‘ کو جوش ملیح آبادی کی ’’یادوں کی برات‘‘ بنانے سے حتی الوسع شعوری احتراز کیا ہے، جو حضرت جوش جیسے جرأتِ رندانہ و بے باکانہ کے حامل شاعر کے سامنے ایک ماہرِ تعلیم اور مورّخ کے انداز کی غمازی کرتا ہے۔ مصنف داخلی جذبات کو اتنا کھل کر بیان نہیں کر سکے اور ’’کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے‘‘ کی درمیانی کیفیت کو برقرار رکھا ہے اور اسے قاری کے تخیل پر چھوڑ دیا ہے۔ اس اعتبار سے ’’یادوں کی دنیا‘‘ ایک تاریخ بھی ہے، سوانح عمری بھی اور زندگی کی داستان بھی۔ یہ خود نوشت بلاشبہ اُردو ادب کی منتخب خودنوشتوں میں شمار کیے جانے کے قابل ہے۔

Book Attributes
Pages362

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Writer: Humaira Ashfaq Product Code: STP-2441
می سوزم!حمیرااشفاق کا پہلا ناول ہے ۔ یہ اس سوختہ اختر شاعرہ کی کہانی ہے جو پہلے رابعہ بلخی اور رابعہ خضداری کے نام سے مشہور ہوئی ۔ایک ہزار سال پہل..
Rs.600 Rs.700
Writer: Rafaqat Javed Product Code: STP-2447
یہ صرف وہی جانتی ہے کہ کس کی روح جگنو ( شب چراغ ) کا روپ دھار کر سر شام حو یلی کے گر دمنڈلا نہ شروع کردیتی ہے ۔ یہحویلی یہاں پروان چڑھنے والی محبتوں ک..
Rs.950 Rs.1,200
Writer: Mirza Muhammad Hadi Ruswa Product Code: STP-2980
’’امراؤ جان ادا‘‘ مرزا محمد ہادی رسوا لکھنوی کا معرکۃ الآرا معاشرتی ناول ہے، جس میں اُنیسویں صدی کے لکھنؤ کی سماجی اور ثقافتی جھلکیاں بڑے دل کش اندا..
Rs.750 Rs.900
Writer: Lt. Col. Retd. Abdul Qadir Product Code: STP-3017
جنگ 1971ء اور قید ہند کی روداد..
Rs.450 Rs.700
Product Code: STP-3076
گیارہ  ہزار محاوروں کو یکجا کر کے عام فہم معنی  کے ساتھ اردو داں قارئین کے لئے جامع لغت-نئی نسل کے لوگ اگر ضرورت سمجھیں تو اپنی زبان میں اسے..
Rs.600 Rs.800
Writer: Ibn e Jubair Product Code: STP-3120
یہ سفرنامہ کم و بیش آٹھ سو سال پہلے کا ہے۔ ابن جبیر کا تعلق غرناطہ (اندلس) سے تھا۔ یہ دراصل ان کا سفرنامہ حج ہے جو انہوں نے ذی الحج 578ھ میں شروع کیا ..
Rs.680 Rs.800
Writer: Karamatullah Ghori Product Code: STP-3144
کہانی ایک سفارتی بنجارے کی جس نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو قریب سے دیکھا-  سابق سفیر کرامت اللہ غوری کی خودنوشت ۔۔ روزگار سفیر..
Rs.3,300 Rs.3,690