Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Doctor Zwago - ڈاکٹرزواگو

Doctor Zwago - ڈاکٹرزواگو
Doctor Zwago - ڈاکٹرزواگو
-40 %
Doctor Zwago - ڈاکٹرزواگو
Doctor Zwago - ڈاکٹرزواگو
Doctor Zwago - ڈاکٹرزواگو
  • Writer: Boris Pasternak
  • Category: Novels 
  • Pages: 599
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-2404
  • ISBN: 978-969-662-344-1
Rs.900
Rs.1,500

ادب کا عالمی نوبیل پرائز یافتہ ناول-
رُوسی انقلاب سے جنم لینے والی ایک لازوال کہانی، جس نے اُس دَور کے انسانوں کی زندگیاں ہمیشہ کے لیے اچانک بدل دیں۔ عوام رُوسی بادشاہ کے خلاف انقلاب لے تو آئے لیکن پھر اسی انقلاب سے اَن گنت دُکھوں نے جنم لیا جس کا شکار لارا، تانیا، ساشا اور ڈاکٹر زواگو جیسے مظلوم ہوئے۔ بعض کتابیں، ادیب اور ناول سلطنتوں، حکومتوں اور معاشروں سے بھی بڑے ہو جاتے ہیں۔ ایسے غیرمعمولی ناول جُنون سے لکھے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر زواگو اُن عظیم ناولوں میں سے ہے جس نے ایک پوری ایمپائر کو لرزا کے رکھ دیا تھا۔ اس ناول نے بالشویک انقلاب داؤ پر لگا دیا اور جنگِ عظیم دوم کے بعد رُوس اور مغرب کے درمیان جاری سرد جنگ کے دنوں میں ایک نئی کش مکش کا سبب بنا۔ بورس پاسترنک ڈاکٹر زواگو کے دُکھوں کی کہانی لکھ رہا تھا جو دو عورتوں کی محبّت کے درمیان پِس کر رہ گیا تھا۔ غریبوں نے امیروں کے خلاف بغاوت کر دی تھی۔ بادشاہ کو خاندان سمیت قتل کر دیا گیا۔ ناول نگار انقلاب کے بعد لہولہان رُوسی معاشرے میں بچ جانے والے انسانوں کی محبّت کی کہانی کو نیا رنگ دے رہا تھا لیکن انقلابیوں کو یوں لگا، ان کا انقلاب اس ناول کی وجہ سے خطرے میں ہے اور ہر قیمت پر ناول کو چھپنے اور پڑھنے سے روکنے میں بقا ہے۔ امریکیوں کو لگا، یہ موقع ہے، وہ اس عظیم ناول کی کاپیاں چھپوا کر دُنیا بھر میں بانٹ دیں تاکہ لوگ بالشویک انقلاب سے نفرت محسوس کریں۔ دُنیا کی طاقت ور ایجنسی سی آئی اے سب کام چھوڑ کر ’’ڈاکٹر زواگو‘‘ کو چھپوا کر دُنیا میں بانٹنے پر لگ گئی۔ رُوس کی برف پوش دھرتی سے جنم لینے والی جنون اور پیار کی ایسی کہانی جو صدیوں میں لکھی جاتی ہے۔ ایک عورت اور ایک مرد کی محبّت، جو کئی دہائیاں گزرنے کے بعد بھی فنا نہیں ہو رہی۔

Book Attributes
Pages 599

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good