Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Basalamat Ravi - بسلامت روی

Basalamat Ravi - بسلامت روی
-22 %
Basalamat Ravi - بسلامت روی
This product qualifies for free shipping
This block is set to appear automatically on products above a certain price, which may qualify for free shipping or other perks.

ہر لفظ دل چسپ۔ ۔ ۔ ہر سطر قہقہہ بار۔ ۔ ۔
اگر اس مبالغے سے تھوڑا غلو منہا کردیں اور کہا جائے کہ ہر واقعہ دل چسپ اور ہر حصہ قہقہہ بار تو کتاب کی صحیح تعریف ہوگی۔
بسلامت روی ستر کی دہائی میں کئے گئے سفر کا احوال ہے جو کرنل محمد خان کے روایتی مزاحیہ انداز میں لکھا گیا ہے۔ ۔ ۔ اور خوب لکھا گیا ہے!۔
الفاظ کا بے مثال چناؤ، برمحل اشعار کا چھڑکاؤ، تراکیب کا الٹ پھیر، واقعات کی روانی اور کرداروں کی حشر سامانی (جس میں غالب ذکر صنفِ نازک کے حُسن و کمالات کا ہے) کتاب کے انفرادی نشان ہیں۔

ابتدائے احوال، سفر سے قبل پاکستان میں پیش آنے والی سرکاری رکاوٹوں سے ہوتا ہے اور پی آئی اے کی ہوائی میزبانوں کا نہایت جامع اور دل آویز احاطہ کرتا ہوا کراچی پہنچتا ہے۔ وہاں سے پھر لبنان کی دو روزہ سیاحت، جنیوا کا دو روزہ قیام اور بالآخر برطانیہ کی سہ ماہی مصروفیات تک جا کر دم لیتا ہے۔
برطانیہ کے ماہ و دن سفر کا سب سے طویل حصہ ہیں۔ یہاں آکرکتاب کچھ سست روی کا شکار نظر آتی ہے شاید غیر ضروری طوالت کی وجہ سے یا واقعات کی کسی حد تک یکسانیت کی وجہ سے۔ تاہم برطانیہ کے بعد بڑی سرعت کے ساتھ پیرس، فرینکفرٹ، استنبول اور تہران کے واقعات کا احاطہ کیا گیا ہے جس کے بعد کتاب ختم شُد۔ ۔ ۔ یوں جیسے کسی نے جلدی میں اپنا دفتر سمیٹ دیا ہو۔

اردو روایت کے عین مطابق اس سفرنامے میں بھی صنفِ نازک کی بھر مار ہے مگر اس انداز سے کہ مسکراہٹ ہے چہرے پہ کھیلتی رہتی۔ اگر آپ خالصتاً وقت گزاری کے لیے ہلکا پھلکا* مزاح پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ کتاب آپ کو مایوس نہیں کر گی۔
اگر کتاب کچھ مختصر ہوتی تو یہ پنج ستارہ کی حقدار تھی مگر شاید جو مجھے کمی لگی وہ کسی اور کی نظر میں خوبی ہو۔ ۔ ۔ آزمائیے اور بتائیے۔



Book Attributes
Pages 248

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good

Unlimited Blocks, Tabs or Accordions with any HTML content can be assigned to any individual product or to certain groups of products, like entire categories, brands, products with specific options, attributes, price range, etc. You can indicate any criteria via the advanced product assignment mechanism and only those products matching your criteria will display the modules.

Also, any module can be selectively activated per device (desktop/tablet/phone), customer login status and other criteria. Imagine the possibilities. 

  • Category: Humour (Mazah) 
  • Pages: 248
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-1299
  • Weight: 850.00g
  • ISBN: 978-969-496-470-6
Rs.1,400
Rs.1,800