Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Dozakhnama (Urdu Edition) - دوزخ نامہ

Dozakhnama (Urdu Edition) - دوزخ نامہ
-30 %
Dozakhnama (Urdu Edition) - دوزخ نامہ
  • Writer: Rabisankar Bal
    Views: 7319
  • Category: Urdu Adab 
  • Pages: 521
  • Availability: In Stock
  • Product Code: STP-1988
  • ISBN: 978-969-731-011-1
Rs.1,050
Rs.1,500

مصنف ربی سنکر بال نے اس ناول کو منٹو کی تحریر کہا ہے جو کسی طرح اس کی دسترس میں آگئی تھی۔ یہ ناول منٹو کو ہی لکھنا چاہے تھا، شایدمنٹو جیسا خود آگاہ غالب کو ہم سب سے زیادہ سمجھ سکتا تھا، مگر منٹو بت تراش نہیں تھا اور وہ اپنی بت شکنی کا تیشہ غالب اور اپنے آپ پر بھی برسانے سے نہ رکتا۔ دوزخ نامہ ان دو شخصیتوں کی زندگیوں کا مرقع ہے جوخود اپنے اپنے وقت میں ’ہندوستان‘ (برِ صغیرِ پاک و ہند) قرار دیے جاسکتے ہیں۔ غالب اورمنٹو اپنے اپنے عہد کی دانش کے عذاب سے باخبر تھے اور دونوں نے اسی لیے آشوبِ آگہی کے آگے خطِ ایاغ کھینچ لیا تھا۔
انعام ندیم نے دلسوزی سے دوزخ نامہ کو اردو میں منتقل کیا ہے اور ایسی خوش سلیقگی کے ساتھ کہ کہیں سے ترجمہ کا شائبہ بھی نہیں ہوتا۔
ربی سنکر بال نے بجا طور پر غالب اور منٹو کا عالمِ عطف دوزخ کو قرار دیا ہے۔ دوزخ میں غالب اورمنٹو ایک دوسرے کو اپنا اپنا افسانہ سنا رہے ہیں جو دلِ بے دماغ کی گفتگو سے بھی نازک تر ہے۔ غالب اور منٹوکی زندگیوں کے وہ بہت سارے کردارجن کی کچھ جھلکیاں کبھی ہمیں ان کی تحریروں میں نظر آئی تھیں، ربی سنکر بال کے ناول میں ہم سے اور قریب آگئے ہیں۔ یہاں غالب کی امراوَ بیگم بھی ہیں اور ان کے والد بھی، کلو داروغہ بھی ہے اور بہادر شاہ ظفر بھی، ولیم فریزر بھی ہے اور نواب شمس الدین بھی۔ غالب کی ڈومنی بھی ہے اورایک محبوبہ شاعرہ المتخلص بہ ’ترک‘بھی۔ منٹو کی طرف دیکھیے تو کون ہے جو نہیں ہے۔لاہور اپنے کرشن چندر، بیدی، باری علیگ کے ساتھ، بمبے فلم انڈسری کا طلسمات، صفیہ اوراس کے ساتھ ساتھ عصمت جسے ربی سنکر بال نے تقریبا ًمنٹو کی محبوبہ ثابت کردیا ہے۔ جہاں غالب نے اپنی زندگی کی تصویر کو صوفیانہ حکایات سے رنگین بنایا ہے، یہاں تک کہ رومی کا ان سے ملاقات کے لیے دوزخ میں آنا تک بیان کیا ہے، منٹو نے ان افراد کو اپنی یادداشت کا حصہ بنایا ہے جنھوں نے اسے زندگی کے معانی سے آشنا کیا۔ ناول میں بنگالی مصنف نے غالب کے سفرِ کلکتہ کے بیان میں کمالِ فن سے ہمیں ’نازنیں بتانِ خودآر‘ سے آگے دیکھنے کا موقع بھی فراہم کیا ہے۔
اپنی اپنی مشقِ فنا کے اختتام تک پہنچتے پہنچتے غالب اور منٹو دونوں کی زندگیاں عبرت انگیرہوگئی تھیں، مگر جانے دیجیے، غالب تو اس سے زیادہ کی توقع رکھتے تھے اور منٹو کی لاپروائی کے لیے تو غالب کا یہ آفاقی مصرعہ ہی بہت تھا:

ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے

Book Attributes
Pages521

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Writer: Saadat Hasan Manto Product Code: STP-937
گنجے فرشتےسعادت حسن منٹو کے خاکوں کا مجموعہ ہے جو 1952ء میں شائع ہوا۔ یہ خاکے کیا ہیں بس منٹو نے فلمی اور ادبی دنیا کے کرداروں کے باطن سے ایک نئی دنیا..
Rs.600 Rs.700
Writer: Saadat Hasan Manto Product Code: STP-1053
منٹو جی کے 35 افسانوں پر مشتمل کتاب..
Rs.450 Rs.700
Writer: Elif Shafak Product Code: STP-1141
ایلف شفق ، ترکی کی مقبولِ عام ادیبہ ہیں۔ وہ اپنی کہانیوں میں پیش کردہ مشرق اور مغرب کے خوبصورت امتزاج کے باعث دنیا بھرمیں معروف ہیں۔ ناقدین کے م..
Rs.950 Rs.1,150
Writer: Saadat Hasan Manto Product Code: STP-1582
منٹو جی کے 27 متنازع افسانوں پر مشتمل کتاب..
Rs.300 Rs.600
Writer: Ali Akbar Natiq Product Code: STP-2176
1880ء میں شمس العلماء مولوی محمد حسین آزاد نے شاعروں اور ادیبوں کے قصے لکھ کر انہیں شہرتِ عام اور بقائے دوام کے دربار میں جگہ دلائی۔ اب تقریباً ایک س..
Rs.650 Rs.1,000
Writer: Ali Akbar Natiq Product Code: STP-2174
یہ ’’قائم دین‘‘ ہے۔ افسانوں کی کتاب ہے اور 2012ء میں آکسفرڈ اِسے اُردو میں چھاپ چکا ہے۔ قارئین آپ سب جانتے ہیں ’’قائم دین‘‘ کتاب میں افسانے ایک دُنی..
Rs.350 Rs.500
Writer: A. Hameed Product Code: STP-2134
مجموعہ اے حمید- اس میں شامل ہیں اے حمید صاحب کی یہ کتب: 1) منزل منزل 2) خزاں کا گیت 3) کچھ یادیں کچھ آنسو 4) مٹی کی مونا لیزا 5) بارش اور خوشبو..
Rs.1,500 Rs.1,800
Writer: Ali Akbar Natiq Product Code: STP-1036
ایک دفعہ ’’نولکھی کوٹھی‘‘ ناول کو پڑھنا شروع کیا تو آخری صفحے تک پڑھتی ہی چلی گئی۔ یہ جیسے کوئی آنکھوں دیکھا قصہ تھا جس کی سچائی نے ذہن کو پوری طرح ..
Rs.1,350 Rs.1,800
Writer: Allama Muhammad Iqbal Product Code: STP-1605
ترجمہ فرہنگ اور آسان شرح کے ساتھ..
Rs.400 Rs.600