Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Farishto Ki Tarekh- فرشتوں کی تاریخ

Farishto Ki Tarekh- فرشتوں کی تاریخ
-30 %
Farishto Ki Tarekh- فرشتوں کی تاریخ

فرشتوں کی تاریخ یہودیت، عیسائیت، اسلام اور دیگر مذاہب کے مختلف تصورات کا انتہائی دلچسپ معلوماتی اور تحقیقی جائزہ-
اگرچہ فرشتوں کا تصور ہماری روزمرہ زبان، ضرب المثال، محاوروں اور شاعری کے علاوہ آرٹ میں بھی موجود ہے، لیکن اردو زبان میں اس کے حوالے سے کوئی جامع تحریر موجود نہیں۔حالانکہ تینوں بڑے وحدانیت پرست مذاہب (اور بالخصوص اسلام) میں ملائکہ خدا کے قاصد ہونے کے ناتے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ آسمان پر بیٹھے خدا اور زمین پر بسنے والے انسانوں کے درمیان فرشتے ہی واحد وسیلہ ہیں۔ وہ مذہبی تجربات، رویا، مکاشفات، خوابوں، معجزات، کرشمات، غیبی امداد کے واقعات کی بہت سی کہانیوں اور الف لیلہ کے علاوہ اولیاء کے قصوں میں ملتے ہیں۔ ہم نے تمام ایسی نیم الوہی، نیم انسانی لطیف "ہستیوں" کو فرشتوں میں شمار کیا ہے جنہوں نے مختلف مذاہب اور تہذیبوں میں بطور تصور ترقی و مقبولیت پائی۔

اس کتاب میں فرشتوں کے ناموں کے انگریزی تلفظ اور آخر میں یہودی، عیسائی صحائف کے غیر مانوس ناموں کی فہرست کے علاوہ مغربی آرٹسٹوں کی بنائی ہوئی تقریباً 30 پینٹگز اور خاکوں کے عکس بھی دئیے گئے ہیں۔ تاہم ہم نے اسلامی روایت میں شامل کسی بھی فرشتے کی کوئی تصویر شامل نہیں کی، مگر ان کے خدوخال اور قدوقامت اور دیگر خصوصیات کا بیان ضرور شامل کیا، جو مذہبی و تاریخی کتب میں ملتا ہے۔


Book Attributes
Pages 173

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Rs.350
Rs.500
Tags: translated