Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Gher Janibdar Jinnah Aur Pakistan - غیر جانب دار جناح اور پاکستان

Gher Janibdar Jinnah Aur Pakistan - غیر جانب دار جناح اور پاکستان
-33 %
Gher Janibdar Jinnah Aur Pakistan - غیر جانب دار جناح اور پاکستان

وہ حقائق جن سے قوم ناواقف ہے -

اس بحث کا آغاز 2005 ء سے ہوا جب سلینا کریم نے چیف جسٹس منیر کی کتاب " جناح تاضیاء(1979ء) میں محمد علی جناح سے منسوب کیے گئے ایک اقتباس کو خود ساختہ ثابت کیا۔ غیر جانب دار جناح (2005ء) کے متوقع تسلسل کی زیر نظر کتاب میں مصنفہ نے منیر کے اقتباس اور غیر جانب دار جناح کے موضوع پر مباحثہ کرنے والوں پر اس کے غیر معمولی اثر کا عمیق تجزیہ پیش کیا ہے۔ پانچ برسوں پر محیط انفرادی اور حقیقی تحقیق پر مشتمل ان کی کتاب ایک ایسے جناح کی دل چسپ تصویر پیش کرتی ہے جو نہ لادین تھے اور نہ مذہبی اور نہ ہی سیکولر اسلام کے مرکب کی پیداوار تھے۔

اس جامع کتاب میں درج ذیل موضوعات پر بحث شامل کی گئی ہے:
جناح کی نظریاتی قلب ماہیت
فکر اقبال کا اثر
دو قومی نظریے کے حقیقی معنی
قرار دادلاہور بطور تقسیم کا مؤخر مطالبہ
کابینہ مشن پلان
1949ء کی قرار داد مقاصد

علمی اعتبار سے جناح کی غلط تصویر کشی
نیز غیر مطبوع تحقیق جس میں شامل ہیں:
دستور ساز اسمبلی 1954ء کے مباحث میں منیر کے اقتباس کے پہلی بار اور تباہ کن استعمال کا بیان

11 اگست 1947ء کی تقریر کو پاکستانی دستور کا مستقل حصہ بنانے کے لیے دستوری (ترمیمی) مسودے، 2006ء کی ان کہی داستان (بشمول سلینا کریم اور مرحوم ایم پی بھنڈارا کے درمیان ہونے والی خط و کتابت)
۔۔۔ اور بہت کچھ

سلینا کریم برطانوی ایشیائی مصنفہ ، محقق اور مدیر ہیں۔ وہ جناح آرکائیو آن لائن کی بانی / ڈائر یکٹر بھی ہیں۔

Book Attributes
Pages 497

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Rs.1,000
Rs.1,500