Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Kalila Wa Damna (Deluxe Edition) - کلیلہ ود منہ

Kalila Wa Damna (Deluxe Edition) - کلیلہ ود منہ
Kalila Wa Damna (Deluxe Edition) - کلیلہ ود منہ
-25 %
Kalila Wa Damna (Deluxe Edition) - کلیلہ ود منہ
Kalila Wa Damna (Deluxe Edition) - کلیلہ ود منہ
Kalila Wa Damna (Deluxe Edition) - کلیلہ ود منہ

کسی زمانے میں جنگل میں خشک سالی کے سبب قحط پڑا تو ہاتھیوں کے بدمست سردار نے خرگوشوں کی کچھار میں واقع، واحد دستیاب ’’چاند چشمے‘‘ سے سیراب ہونے کی چاہ میں ان کے گھر اپنے پیروں تلے روند ڈالے۔ تب اپنےمسمار گھروں کا بدلہ لینے کے لیے ایک عقلمند خرگوش نے اپنی دانائی سے ایسی چال چلی کہ خود سے کئی گنا طاقتور حریف کو پسپا ہو کر سرنگوں ہونے اور معافی تلافی پر مجبور کر تے ہوئے یہ ثابت کر دکھایا کہ بسا اوقات طاقت کانشہ خود طاقتور کے لیے کس طرح وبالِ جان بن جاتا ہے۔ ’’کلیلہ و دِمنہ‘‘ کی یہ حکایات ایسے ہی دلچسپ قصوں، حیرت انگیز کہانیوں اور دنگ کر دینے والے دانائی کے افکار سے پُر ہیں۔ یہ کتاب اولاً سنسکرتی زبان میں تھی بعد میں اس کی شہرت کے باعث اسے دیگر زبانوں مثلاً تبتی، فارسی، عربی اور کئی زبانوں میں بھی نقل کیا جاتا رہا۔ چونکہ اصل کتاب عربی زبان میں محفوظ رہی اس لیے اس کا عربی ترجمہ ہی سب سے اہم ہے۔ عبد اللّٰہ بن المقفع جو ابو جعفر منصور عباسی کا محرر، کاتب اور فارسی کا ماہر انشاپرداز تھا، اس نے اس کتاب کو عربی زبان کے قالب میں ڈھالا۔ وہ پہلوی اور یونانی زبان بھی جانتا تھا، تاہم عربی زبان میں کامل مہارت کے سبب یہ کام اس کے سپرد کیا گیا۔ عربی میں اس کتاب کی فصاحت، بلاغت اور اس کے سلیس و سہل ہونے کے سبب عربوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا۔ رودکی جیسےکئی مشاہیر نے اس کتاب کے مشمولات کو اشعار کی شکل میں نظم کرنے کی بھی کوشش کی۔ یہ کتاب سریانی، یونانی، فارسی، عبرانی، لاطینی، اسبانی، ملقی، انگریزی، روسی، فرانسیسی اور جرمن میں بھی ترجمہ ہوئی لیکن اس کی مرجع و اصل ابن المقفع کی ترجمہ شدہ یہ عربی کتاب ہی رہی۔ یہ کاوش اسی اصل عربی کتاب کا اُردو ترجمہ ہے جو اہلِ دانش کی بصیرت افروزی کی خاطر پیشِ خدمت ہے۔

✍️ ڈاکٹر حنا جمشید

Book Attributes
Pages 254

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good

Unlimited Blocks, Tabs or Accordions with any HTML content can be assigned to any individual product or to certain groups of products, like entire categories, brands, products with specific options, attributes, price range, etc. You can indicate any criteria via the advanced product assignment mechanism and only those products matching your criteria will display the modules.

Also, any module can be selectively activated per device (desktop/tablet/phone), customer login status and other criteria. Imagine the possibilities. 

  • Category: Urdu Adab 
  • Pages: 254
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-4075
  • Weight: 1,350.00g
  • ISBN: 978-969-662-450-9
Rs.1,500
Rs.2,000