Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Quran Aur Science By Dr. Hamayun Asghar - قرآن اور سائنس

Quran Aur Science By Dr. Hamayun Asghar - قرآن اور سائنس
Quran Aur Science By Dr. Hamayun Asghar - قرآن اور سائنس
-30 %
Quran Aur Science By Dr. Hamayun Asghar - قرآن اور سائنس
Quran Aur Science By Dr. Hamayun Asghar - قرآن اور سائنس
Quran Aur Science By Dr. Hamayun Asghar - قرآن اور سائنس
Rs.1,400
Rs.2,000

قلم، کتاب بےشک بلیک اینڈ وائٹ ہیں مگر کتاب کے ساتھ پڑھی اور سمجھی گئی چیز دیرپا اثر رکھتی ہے اور باطن میں رنگ و نور کو فروغ دیتی ہے۔ آئی ٹی ایج اور الیکٹرانک میڈیا ہائبرڈ وار کےذریعے ہمارے گھروں اور بیڈرومز کے اندر پہنچ کر دل و دماغ کو مسخر کر رہے ہیں۔ پروپیگنڈہ کی اس اعصابی جنگ کا مقابلہ صرف وہی کر سکتے ہیںجن کے نظریات اور عقائد صحیح ہوں۔ جن کے دل و دماغ میں سائنسی، علمی اور عملی طورپراپنے دین اور آئیڈیالوجی کے متعلّق نہ کوئی ابہام ہو اورنہ کوئی احساسِ کمتری۔ ہم نے اس حقیر سی کاوش میں صرف روایتی سائنسی مضامین پر قلم اٹھایا ہے مگر سچ تو یہ ہے کہ دورِجدید میں معاشیات، عمرانیات، نفسیات وغیرہ جیسے روایتی آرٹس کے مضامین بھی ایک بھرپور سائنس بن چکے ہیں۔ ہم سے بہتر اہلِ علم و قلم ان پر حاشیہ آرائی کر چکے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ قرآنِ کریم میں ساڑھے سات سو کے قریب آیات ایسی ہیںجو کسی نہ کسی طرح سائنسی مظاہر اور عوامل کے متعلّق اشارہ کرتی ہیں مگر ہم اپنی علمی کم مائیگی کی وجہ سے ابھی تک ان تمام آیات کا احاطہ نہیں کر سکے۔ امید ہے کہ آنے والے موزوں وقت میں ان آیات کے اسرار بھی کھلتے چلے جائیں گے۔ اللّٰہ اور اس کے آخری رسولe نے کائنات کے اسرار اور حقائق میں غوروفکر اور تدبر و تفکر کرنےکا حکم دیا ہے۔ روایت ہے کہ ایک ساعت کا تفکر ایک رات کے قیام سے افضل ہے۔ جبکہ ایک اور روایت کے مطابق خالق کے عجائب میں غور و فکر، انسانیت اور مسلمانوں کی فلاح کے لیے سعی وجہد ساٹھ سال کی عبادت سے افضل ہے۔ کتاب کاآخری حصّہ دُنیا بھر میں بیسٹ سیلر کتابوں کے مصنّفین، سٹیفن ہاکنگ اور یووال نوح حراری سے متعلّق ہے۔ ان صاحبانِ علم کا تذکرہ اس مقصد کے لیے کیا گیا کہ اگرکوئی شخصیت اپنے علمی، قلمی اور سماجی مقام کو استعمال کرتے ہوئے ہمارے خالق اور مالک کی موجودگی کا ہی انکار کر دےاور بڑے سوالوں کے غیرمنطقی اور غیر فطری جواب دے جس سے خلقِ خدا کی گمراہی کا اندیشہ ہو اور انسان جیسی اعلیٰ و ارفع تخلیق کاشجرہ نسب جانوروں سے ملادے تو ایسی صورت میں مدلل جواب دینا ہم پر لازم ہے، تاکہ سائنس اوراس کے قوانین مخلوق اور تخلیق ہی رہیں، خدائی کے مقام پر فائز نہ ہوجائیں۔


ڈاکٹر ہمایوں اصغر

Book Attributes
Pages 544

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good