Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Ramooz e Takhliq - رموز تخلیق

Ramooz e Takhliq - رموز تخلیق
Ramooz e Takhliq - رموز تخلیق
Rs.750
ڈاکٹر سیال نے قرآنِ کریم کے مندرجات کی روشنی میں سائنس کی حقیقت نیز مختلف سائنسی موضوعات مثلاً: ”وقت“، ”تخلیق آدم“، ”تخلیق کائنات“ وغیرہ پر انتہائی مؤثر اور مدلل انداز میں گفتگو کی ہے۔ ڈاکٹر سیال نے دورِ جدید کے سائنسدانوں کو قرآن حکیم کے حوالے سے بعض ایسے امور کی طرف دعوت فکر دی ہے جو اس سے پہلے نظروں سے اوجھل تھے۔ میرے نزدیک قرآن پاک پر اس طرح کا کام اس سے پہلے سامنے نہیں آیا۔

ڈاکٹر عبد القدیر خان
قرآن حکیم کی حکمت اور جدید سائنس کے تناظر میں ڈاکٹر سیال نے انتہائی پر وقار طریقہ سے ’’واقعہ معراج‘‘، ’’سائنس اور قرآن کریم کا آدم ایک‘‘، ’’مسئلہ تقدیر و تدبیر‘‘، ’’تخلیق کائنات کی ابتدا کیسے ہوئی اور کیسے ختم ہوگی؟‘‘ جیسے مضامین کو انتہائی دل آویز انداز میں ثابت کیا ہے۔
جسٹس ڈاکٹر سید فدامحمد مدنی
سینئر جج شریعہ بنچ سپریم کورٹ آف پاکستان


ڈاکٹر محمد عبد الرشید سیال کی خدمات طب اور اسلام کے لئے بے مثال ہیں وہ خاموشی سے ایک کونے میں بیٹھے کام کررہے ہیں، ایسے نابغہ روزگار کسی بھی ملک و قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔
طارق اسمٰعیل ساگر


ڈاکٹر سیال نے بعد از تحقیق یہ ثابت کیا ہے کہ موجودہ دور کے بعض ’مسلمہ حقائق‘ محض ’ہاپر رئیلٹی‘ کی پیداوار ہیں۔ انہوں نے بڑی جرأت کے ساتھ مغرب کے ’سچ‘ کو آئینہ دکھایا ہے اور مذہب اسلام کا صحیح رُخ پیش کیا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر نجیب جمال
ڈین فیکلٹی آف آرٹس دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور


Book Attributes
Pages289

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good