Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Moot Meri Dehlez Par - موت میری دہلیز پر

Moot Meri Dehlez Par - موت میری دہلیز پر
Moot Meri Dehlez Par - موت میری دہلیز پر
Rs.650

خوشونت سنگھ نے اپنے ان تعزیت ناموں میں ان تمام لوگوں کی زندگی کے بارے میں اپنے خیالات اور تاثرات کا اظہار کیا ہے جن سے ان کی زندگی کے کسی موڑ پر ملاقات ہوئی اور ان سے واسطہ پڑا، ان لوگوں میں ان کے قریبی دوستوں کے علاوہ وہ لوگ بھی شامل ہیں جن سے ان کا صحافتی اور سفارتی ایام کے دوران واسطہ پڑا ، خوشونت سنگھ نے اپنے مخصوص انداز میں ان لوگوں کی زندگی کے ہر پہلو کا جائزہ لیا ہے اور کھل کر ان کی خوبیوں اور خامیوں کا ذکر کیا ہے ۔ جو نہ یہ کہ دلچسپ ہے بلکہ چشم کشا بھی ہے، خوشونت سنگھ نہ یہ کہ ایک دانشور اور ادیب ہیں بلکہ وہ ایک انسان دوست شخصیت ہیں، ان میں ایک منفرد خوبی یہ ہے کہ وہ ہر طبقے کے افراد سے بلا جھجھک اور بلا امتیاز یکساں طور پر نباہ کرنے کا سلیقہ رکھتے ہیں وہ ایک کروڑ پتی سرمایہ دار ہو حکومتی یا ملکی سر براہ ہو یا کسی سرکاری دفتر کا ایک عام کلرک ۔ کتاب میں شامل مختلف شخصیتوں کے خاکے پڑھنے سے آپکو اس امر کا بخوبی اندازہ ہو گا۔

یہ تعزیت نامے جہاں ان لوگوں کی زندگی کے ہر پہلو پر روشنی ڈالتے ہیں۔ اسی طرح ایک لحاظ سے ان لوگوں کی مختصر سوانح حیات ہیں۔ ان کی زندگی کے اچھے برے اعمال کا جائزہ بڑی غیر جانبداری سے لیا گیا ہے۔ ان لوگوں کی زندگی کے حالات قابل تقلید بھی ہیں اور عبرت انگیز بھی اپنی اس صاف گوئی کیلئے انہیں بعض اوقات عدالتی مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ خشونت سنگھ طویل عرصے تک صحافت سے وابسطہ رہے ہیں۔ وہ وکالت کے پیشے سے بھی کچھ عرصہ منسلک رہے اور بیرون ملک سفارتی عہدوں پر بھی فائز رہے۔ چنانچہ وہ گہری بصیرت اور سوچ رکھتے ہیں ان کی تحریروں میں چونکا دینے والی خوبی ہے۔

Book Attributes
Pages 236

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Tags: translated