- Writer: Saleem Ahmed
- Category: History Books
- Pages: 121
- Stock: In Stock
- Model: STP-15150
شیخ مجیب الرحمن کے انٹرویوز پر مبنی یہ مختصر سی کتاب بعض ان حقیقتوں کو سامنے لانے کی ایک عاجزانہ سی کوشش ہے جو ابھی تک کھل کر نہ بیان ہو سکی ہیں اور نہ ان کا اعتراف کرنے کی ہم میں ہمت پیدا ہوئی ہے۔ وہ حقیقتیں کیا ہیں؟ یہی کہ بنگالی پاکستان سے آزاد ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے اور ان کے منتخب رہنما شیخ مجیب الرحمن پاکستان توڑنے اور بنگلہ دیش کو آزاد کرانے کی سازش نہیں کر رہے تھے۔ بعض انٹرویو 70-1969ء کے ان دنوں پر محیط ہیں جب انتخابات کی تیاریاں ہو رہی تھیں اور عوامی لیگ اپنے چھ نکات جو اس نے 1966ء میں لاہور میں پیش کئے تھے کی بنیاد پر برسر اقتدار آنے کے لئے کوشاں تھی۔ بعض دوسرے انٹرویو جنوری۔ فروری 1972ء میں لئے گئے جن میں شیخ مجیب نے بار بار اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ علیحدگی نہیں چاہتے تھے، انہیں اس کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ وہ ایک حصے کا سربراہ بننے پر پورے ملک کا وزیر اعظم بننے کو ترجیح دیتے۔
آج جب پاکستان کو دولخت ہوئے اتنے سال گزر چکے ہیں، شیخ مجیب کے ان خیالات کو پڑھنا ماضی کی محض ایک بھولی بسری یاد کی طرح نہیں ہے۔ یہ انٹرویو ہمیں باور کراتے ہیں کہ مزید برس گزرنے کے بعد بھی ہم نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا۔
| Book Attributes | |
| Pages | 121 |