Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Meri Dastan - میری داستان

Meri Dastan - میری داستان
-25 %
Meri Dastan - میری داستان
Rs.600
Rs.800

  اُردو کے نامور نثر نگار مرزا فرحت اللہ بیگ کی یہ خودنوشت ’’میری داستان‘‘ دراصل ایک ’’دفتربیتی‘‘ ہے جو آپ بیتی کے تمام پہلوؤں کی بجائے صرف ایک پہلو یعنی ان کی دفتری زندگی اور کارناموں پر محیط ہے۔ مرزا صاحب نے انسانی زندگی کو ایک قید سے تعبیر کیا ہے اور اس قید کے پانچ حصے کیے ہیں۔ حصہ اوّل ماں کا پیٹ۔ دوسرا حصہ بڑے بوڑھوں کی قید۔ سوم حصہ مدرسے کی قید۔ چوتھا حصہ نوکری کی قید اور آخری حصہ قبر کی قید۔ یہ تقسیم ان کی بڑی خوش طبعی پر مبنی ہے۔ ’’میری داستان‘‘ اپنے تمام کرداروں کے صحیح تشخص کے باوجود ایک زبردست عوامی میلہ ہے جس میں قہقہے ہیں، چہچہے ہیں، بھیڑ بھاڑ ہے، آدمی پر آدمی گر رہا ہے، ہنڈولے جھول رہے ہیں، چرخ جھوم رہے ہیں، حلوائیوں کی دُکانوں پر مٹھائی کے تھال سجے ہیں، کڑھاؤ چڑھے ہیں، پوریاں تلی جا رہی ہیں، کہیں ناچ گانا ہو رہا ہے، کہیں بھنڈی کی دھوم دھام ہے۔ یہ حسنِ بیان، ذہانت، انشاء پردازی اور ادب عالیہ کا شاہ کار ہیں۔ وفات سے تین سال پہلے یہ روداد مکمل ہو گئی تھی۔ تینتیس برس بعد اشاعت کی نوبت آئی مگر چَھپی نہیں بلکہ چُھپی رہی۔ معدودے چند لوگوں کی نظر سے گزری۔ اکثر لوگ اس کے وجود سے ناواقف تھے۔ نئی اشاعت سے یہ عام پڑھنے والوں تک پہنچ جائے گی اور مرزا صاحب کی زندگی کا اہم حصہ نظروں کے سامنے آ جائے گا۔

Book Attributes
Pages 326

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good