Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Nemat Khana - نعمت خانہ

Nemat Khana - نعمت خانہ
-33 %
Nemat Khana - نعمت خانہ

خالد جاوید کا زیر نظرناول ’نعمت خانہ‘ کا پہلا ایڈیشن ہمارے مرحوم ادیب دوست آصف فرخی نے اپنے ادارہ ’شہرزاد‘ سے شائع کیا تھا اور عرصہ دراز سے پاکستان میں نایاب تھا۔اب اس کا نیا ایڈیشن آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ یہاں یہ بتانا دلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ گزشتہ دنوں’نعمت خانہ‘ کے انگریزی ترجمے ‘The Paradise of Food’ کو بھارت کے سب سے بڑے اعزاز’ JCB پرائز‘ سے نوازا گیا ہے۔ اس انعام کو انٹرنیشنل بکر پرائز کی طرح شہرت حاصل ہے اور اس کی انعامی رقم بھی اسی کے مساوی ہے یعنی 25لاکھ ہندوستانی روپے (تقریباً 66لاکھ پاکستانی روپے)۔ اس ناول کا انگریزی ترجمہ شمس الرحمٰن فاروقی مرحوم کی چھوٹی صاجزادی باراں فاروقی نے کیا ہے جنھیں الگ سے دس لاکھ ہندوستانی روپے سے نوازا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ انعام کبھی کسی اردو ناول کو ملنا تو کجا، شارٹ لسٹ بھی نہیں ہوا تھا۔ ’نعمت خانہ‘ کو ہندوستان کے اٹھارہ صوبوں اور آٹھ زبانوں کے درمیان اس انعام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس لحاظ سے یہ خالد جاوید کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری اردو دنیا کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔

Book Attributes
Pages 440

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Rs.1,000
Rs.1,500