
New
-23 %
Nibraas E Nazar - نبراس نظر
- Writer: Mohammad Din Jauhar
- Category: Urdu Adab
- Pages: 247
- Stock: In Stock
- Model: STP-14729
Rs.1,150
Rs.1,500

(دورِ حاضر کے مسائل اور ان کی مذہبی تفہیم)
محمد دین جوہر نے پنجاب یونی ورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم ۔اے کیا۔ سنہ 87ء ، تا سنہ 88ء وہ لاہور سے نکلنے والے انگریزی اخبار "دا نیشن" میں کام کرتے رہے۔ اس کے بعد انھوں نے محکمہ تعلیم پنجاب میں بطور لیکچرر ملازمت کا آغاز کیا۔ اس دوران اُن کی کئی تحریریں انگریزی ہفت روزہ "ویو پوائنٹ" لاہور، کراچی سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار "ڈان" میں شائع ہوئیں ۔ سنہ 1996 ء میں اُنھوں نے سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے کر نجی شعبے میں کام کا آغاز کیا۔ آج کل وہ ایک نجی تعلیمی ادارے میں برسر ملازمت ہیں۔ وہ بطور مدیر،"جی" کے نام سے ایک سہ ماہی مجلہ بھی نکالتے رہے ہیں۔ وہ جدید نظری اور فکری مباحث میں دلچسپی رکھتے ہیں اور مغربی جدیدیت اور اس کے اسلامی تہذیب پر اثرات، اُن کے خاص موضوعات ہیں۔ برصغیر میں استعمار کی آمد اور مسلمانوں کے زوال و انہدام سے مسلم معاشرے پر مرتب ہونے والے تہذیبی اثرات بھی اُن کی خاص علمی دلچسپی کا میدان ہیں۔
زیر نظر کتاب میں اُن کی کچھ علمی تحریروں کو جمع کیا گیا ہے۔ ان تحریروں میں جدیدیت اور تہذیب مغرب کو فکری تناظر میں زیر بحث لانے کی کوشش کی گئی ہے۔ جدیدیت، استعمار اور استشراق نے دینی تعبیرات کو جس طرح متاثر کیا ہے، اس کو سمجھنے کی کوشش بھی ان مضامین میں سامنے آتی ہے۔ اس مجموعے میں تعلیم پر کچھ اہم مضامین بھی شامل ہیں جن میں جدید تعلیم کو اس کے درست فکری تناظر میں دیکھنے کی سعی کی گئی ہے۔ ادبی مضامین میں تہذیبی اور روایتی شعریات سے جڑنے کا داعیہ بہت نمایاں ہے۔ اُمید کی جاتی ہے کہ مضامین کا یہ مجموعہ ہمارے معاشرے اور کلچر کے فکری منظر نامے میں ایک ادنی سا اضافہ کرنے میں ضرور کامیاب ہوگا۔
کتاب: نبراس نظر
(دورِ حاضر کے مسائل اور ان کی مذہبی تفہیم)
مصنف : محمد دین جوہر
Book Attributes | |
Pages | 247 |