





- Writer: Rashid Ashraf
- Category: Urdu Adab
- Pages: 580
- Stock: In Stock
- Model: STP-14888
زندہ کتابیں سلسلہ نمبر 78
ساقی جوش نمبر
مدیر : شاہد احمد دہلوی
طبع اول : 1963
شاہد احمد دہلوی ایک صاحبِ طرز ادیب اور سخنور اور سخن شناس مدیر تھے۔ساقی کا جوش نمبر کیا چھپا کہ ادبی دنیا میں اِک بھونچال سا آ گیا۔اب کی بار راشد اشرف اور ڈاکٹر پرویز حیدر صاحب نے جرأتِ رندانہ کی ہے۔ عنقا ہوتی کتابوں کو نئی زندگی دے کر میں سمجھتا ہوں ایک تاریخی قسم کا کام کیا جا رہا ہے۔نئی نسل کو اپنے شوریدہ سر عبقری لکھاریوں اور شاعروں سے شناسائی ہو رہی ہے۔علمی و ادبی لیجینڈری شخصیات پبلک پراپرٹی ہوتی ہیں۔ان کی زندگی کے ظاہری و پوشیدہ شخصی خوبیاں اور خامیاں منصۂ شہود پہ آنی چاہئیں۔
چودہ اگست کو انجمن ترقی اردو کے دفتر میں محترمہ زاہدہ حنا صاحبہ سے ملاقات ہوئی۔راشد اشرف صاحب کی مرتب کردہ ایک کتاب میرے ہاتھ میں تھی۔وہ پیش کی کہ اس پر آٹو گراف دیں۔کچھ دیر ورق گردانی کی پھر بولیں کہ راشد اشرف کچھ ناکچھ کئے رہتے ہیں۔اور یہ کچھ نا کچھ کچھ نہیں بہت کچھ ہے۔
عبدالحسن شاہ
Book Attributes | |
Pages | 580 |