Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Sifar Sy Aik Tak - صفر سے ایک تک

Sifar Sy Aik Tak - صفر سے ایک تک
Sifar Sy Aik Tak - صفر سے ایک تک

مرزا اطہر بیگ کے قلم پہ واری جاؤں، کیا کچھ نہیں ہے اس ناول میں۔ اور ناول کی تکنیک بھی چونکا دینے والی اور سسپنس کی رسیوں سے باندھ دینے والی ہے۔ مرکزی کردار کہانی بیان کرتے کرتے کبھی ایک دم مستقبل کے کسی واقعے کی مبہم سی پیشین گوئی کرتاہے جس سے 'آگے کیا ہو گا' کا تجسس مزید بڑھ جاتا ہے، کبھی ماضی کی کسی بات کی وضاحت شروع کرتا ہے اور کبھی حال کی طرف آ جاتا ہے۔ ماضی، مستقبل اور حال کا یہ مسلسل سفر قاری کو بےحال نہیں کرتا، اس کے ذوقِ مطالعہ کو اور مہمیز دیتا ہے۔

بظاہر یہ ایک عام سی کہانی لگے گی، ایک ہیرو ہے، دو ہیروئنز ہیں، ایک ظالم سماج ہے اور ایک ہمدرد سماج ہے۔ ہمارے طبقہِ امراء کا ایک نیٹ ورک جو امدادِ باہمی اور مفادِ باہمی کے اصولوں سے منسلک ہے، یہ نیٹ ورک کیسے کام کرتا ہے اور اپنی راہ میں حائل رکاوٹوں کو کیسے دور کرتا ہے، جو کوئی اس نیٹ ورک کی راہ میں مزاحم ہو، اس پر کیا بیتتی ہے؟ ناول کی کہانی ہمارے معاشرے کی مختلف تہہ در تہہ پرتیں بڑی مہارت سے اتارتی جاتی ہے۔ مصنف داد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے جدیدیت کو ٹھکرایا نہیں، بلکہ اپنایا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور اس کا آج کے انسان کی ذاتی و سماجی کیفیات پر جو اثر ہے، وہ مرزا اطہر بیگ نے اس ناول میں نہ صرف یہ کہ تسلیم کیا ہے، بلکہ پوری شد و مد سے بیان بھی کیا ہے۔


Book Attributes
Pages 392

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
  • Writer: Mirza Athar Baig
  • Category: Novels 
  • Pages: 392
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-3202
  • ISBN: 978-969-8959-53-7
Rs.850