Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Tehzeebi Nargasiyat - تہزیبی نرگسیت

Tehzeebi Nargasiyat - تہزیبی نرگسیت
Sold Out
Tehzeebi Nargasiyat - تہزیبی نرگسیت

تہذیبی نرگسیت کا مطلب خود پسندی،انانیت اور اپنے نظریات کو اٹل اور کامل سمجھنا اور پھر ان کے مطابق جذباتی اور سماجی طور پر خود کو فعال بنانا ہے۔
نرگسیت کا ایک پہلو صحت مند بھی ہے جو کہ خود نگری اور خود شناسی ہے کہ جن میں اپنی خامیوں اور سماجی برائیوں کو زیر غور لایا جاتا ہے۔اس حالت میں انسان یا معاشرہ مثبت تبدیلی کی طرف کوشش کرتا ہے جبکہ پہلی صورت میں سماج میں اردگرد کے انسانوں سے کوئی سروکار نہیں رکھا جاتا اور نہ ہی دوسری تہذیبوں اور مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے۔
زیر نظر کتاب اسی منفی نرگسیت پر لکھی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ عموماً پاکستانی عوام اور خصوصاً مسلمانوں کا المیہ یہ ہے کہ ان کو اپنے روایات، اسلامی اور مہذب لگتے ہیں لیکن دوسرے مذاہب اور ان کے پیروکاروں کو باطل اور گمراہ تصور کرتے ہیں۔
کہتے ہیں کہ جب قومیت کی بات ہوتی ہے تو ہم اپنے آپ کو اور اپنے آباواجداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں اور خود کو تاریخی طور پر دوسرے اقوام سے برتر تصور کرتے ہیں لیکن اگر یہی اقوام عالم مسلمانوں کو زیر کر کے اپنے مفاد اور مسلمانوں کی کوتاہیوں کا ازالہ کرنے لگ جائے تو ہم ان کے خلاف جہاد اور دوسری عوامی تحریکیں شروع کردیتے ہیں اور اپنی نسلوں کو ان کے خلاف بڑکا کر اور اپنی غلطیوں پر پردہ ڈال کر سیاسی اور مذہبی جذبات سے ان کی شعوری تشکیل کرتے ہیں۔
کتاب اسلامی نقطہ نظر سے نرگسیت پر روشنی ڈال کر حقیقت سے پردہ اٹھانے کی ایک عمدہ کاوش ہے۔

Book Attributes
Pages 142

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Rs.350