Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Lagan - لگن

Lagan - لگن
-33 %
Lagan - لگن
Rs.800
Rs.1,200

"لگن" وہی ناول ہے جس پہ پاکستان ٹیلی ویژن کے گولڈن زمانے میں ڈرامہ بنایا جا چکا ہے۔ اس دور میں اس ڈرامے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے جس میں ناول کی کہانی کا بڑا ہاتھ تھا۔
لگن ایک طویل ناول ہے۔ مصنفہ نے فلک کے کردار کی نفسیات بہت تفصیل سے بیان کی ہے۔ فلک کی سوچ کا سطحی پن اس کے افعال سے واضح کیا ہے۔ شادی کے بعد اس کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں اور اس کی سوچ میں پیدا ہونے والی تبدیلی اور آنے والی پختگی کو مصنفہ نے تفصیلاً بیان کیا ہے۔ ایک نظر میں یہ ایک عام محبت کی کہانی دکھائی دیتی ہے جس میں مختلف موڑوں کے بعد آخر میں سب ہنسی خوشی رہنے لگتے ہیں، تاہم کہانی کا پیغام ہماری بہنوں کے لئے ہے۔ ناول میں انہیں ایک پسندیدہ ہستی میں تبدیل ہونے اور اپنے شوہر کے گھر اور دل پہ راج کرنے کا گر کہانی کہانی میں بتا دیا گیا ہے۔ مصنفہ نے اس ناول کا انتساب بھی وطن عزیز کی بہو بیٹیوں کے نام کیا ہے جو ان کا مقصد واضح کرتا ہے۔
"لگن" ایک امیر لڑکی کی کہانی ہے۔ اس لڑکی کا نام فلک تھا۔ ایک امیر زادی میں جو جو برائیاں ہو سکتی تھیں وہ فلک میں بدرجہ اتم موجود تھیں۔ وہ سوسائٹی گرل تھی، پارٹیز، فیشن، اور مذہب سے دوری اس کی زندگی کی اہم خصوصیات تھیں۔ وہ ایک حسین لڑکی تھی اور یہ سمجھتی تھی کہ اپنی خوبصورتی کی بنا پہ وہ کسی بھی مرد کو اپنے قابو میں کر سکتی ہے۔ تاہم اس کا یہ خیال آفاق سے ملنے کے بعد دور غلط ثابت ہو گیا۔ فلک نے آفاق کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکی۔ تاہم آفاق نے فلک کو شادی کا پروپوزل بھیجا، جو اس نے قبول کر لیا۔ فلک کا خیال تھا کہ یہ محبت کی شادی ہے اور اس نے بالآخر آفاق کو اپنے حسن کا غلام بنا لیا ہے لیکن شادی کے بعد اسے اندازہ ہوا کہ آفاق ویسا نہیں جیسا وہ سمجھتی ہے۔ شادی کے بعد ان کے درمیان تعلقات قائم نہ ہو سکے۔ آفاق نے فلک کو واضح طور اپنی ناپسندیدگی کے بارے میں بتا دیا تھا۔ فلک اور آفاق کے درمیان ایک ڈیل طے پا جاتی ہے جس کی رو سے اگر فلک آفاق کی پسند کے طور طریقے اپنا لیتی ہے اور ایک مکمل گھریلو عورت بن جاتی ہے تو وہ اسے آزاد کر دے گا۔ فلک جو آفاق کے روئے سے دل برداشتہ ہو کے اس کی زندگی سے نکل جانا چاہتی تھی اس چیلنج کو قبول کر لیتی ہے۔ ایک سال کے عرصے میں وہ مکمل طور پہ سوسائٹی گرل سے تبدیل ہو کے ایک گھریلو عورت میں تبدیل ہو چکی تھی۔ ساتھ ہی وہ آفاق کی محبت میں بھی گرفتار ہو چکی تھی، تاہم آفاق کے دل میں کیا تھا اس سے وہ انجان تھی۔ دونوں کی کہانی کا انجام کیا ہوا اس کے لئے تو ناول ہی پڑھنا پڑے گا۔

Book Attributes
Pages 472

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good