- Writer: Albert Einstein
- Category: Urdu Adab
- Pages: 120
- Stock: In Stock
- Model: STP-15060
Urdu Translation of "Religion & Science"
Translated By Kaleem Illahi Amjad
آئن سٹائن کا شمار بیسویں صدی کے سب سے بڑے سائنس دانوں میں ہوتا ہے۔ اُس کے نظریات نے جدید سائنس میں انقلاب برپا کر دیا، اور سائنس دانوں کا دنیا کو دیکھنے کا زاویہ بدل کر رکھ دیا۔ جدید طبیعیات کے میدان میں اُس کے کارہائے نمایاں کسی تعارف کے محتاج نہیں۔
زیر نظر کتاب مذہب اور سائنس کے تعلق کے بارے آئن سٹائن کی متفرق تحریروں کے تراجم پر مشتمل ہے۔ کتاب میں شامل مقالات اور اقتباسات آئن سٹائن کی متفرق تحریروں سے ماخوذ ہیں۔
کتاب چار مقالات میں مشتمل ہے۔
9 نومبر 1930ء ) مذہب اور سائنس(
19( مئی 1939 ء) مذہب اور سائنس
(جون 1948ء ) کیا مذہب اور سائنس میں تصادم ممکن ہے؟
(آئن سٹائن کی خود نوشت) آئن سٹائن کے مذہبی نظریات
کتاب کے شروع میں ، جس میں مذہب اور سائنس کی نوعیت، ان کے باہمی تعلق، مختلف سائنس دانوں کے خدا اور مذہب کے بارے میں نظریات پر روشنی ڈالی گئی ہے ، اور ان کا آئن سٹائن کے نظریات سے موازنہ بھی کیا گیا ہے۔ مذہب اور سائنس کے تعلق کے موضوع پر لکھی گئی بعض اہم کتب کا مختصر تعارف بھی شامل مقدمہ ہے۔
سائنسی میدان میں آئن سٹائن کے افکار سے ایک دنیا آگاہ ہے، تاہم اُس کے مذہبی نظریات کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں، اور اور اُردو زبان میں اس حوالے سے مواد نہ ہونے کے برابر ہے۔ زیر نظر کتاب اس کمی کو پورا کرنے کی ایک کاوش ہے۔
کلیم الہی امجد
| Book Attributes | |
| Pages | 120 |