Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Baqa e Dawam - بقائے دوام

Baqa e Dawam - بقائے دوام
-23 %
Baqa e Dawam - بقائے دوام

"بقائے دوام" چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والے ادیب میلان کنڈیرا کے شہرہ آفاق ناول Immortality کا اردو ترجمہ ہے۔ناول کو سات حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اورکہانی تین کرداروں ایگنس، اس کی بہن لارا اور اس کے شوہر پال کے گرد گھومتی ہے۔ پہلا حصہ کرداروں کا تعارف ہے، دوسرے حصے میں گوئتھے کے ایک نوجوان لڑکی بیٹینا سے تعلق کا ذکر ہے جو گوئٹے کے ذریعے تاریخ کے صفحوں میں اپنا نام نقش کروانے کی متمنی ہے۔ ایک حصے میں گوئتھے موت کے بعد ارنسٹ ہیمنگوے سے دوستی بڑھاتے ہوئے ملتا ہے۔ موت، ناول میں اپنی موجودگی ہر جگہ دکھاتی ہے۔ گوئتھے اور ارنسٹ ہیمنگوے پہلے ہی دنیا سے گزر چکے ہیں، جب کہ ایگنس کسی کو خودکشی سے بچاتے ہوئے ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوجاتی ہے۔ موت اور بقائے دوام، دو باہم ناگزیر حصوں کی طرح کہانی میں سرایت کیے ہوئے ہیں۔ گوئتھے اور ارنسٹ ہیمنگوے، اپنی موت کے بعد اسی پر بات کرتے نظر آتے ہیں کہ آیا ان کی کتابیں ان کی شہرت کا باعث ہیں۔ ہیمنگوے کا کہنا ہے کہ لوگ اس کی کتابیں پڑھنے کی بجائے اس کے بارے میں کتابیں لکھ رہے ہیں۔ گوئتھے نے کہا، "یہی بقائے دوام ہے۔بقائے دوام کا مطلب ابدی مقدمہ ہے۔"

Book Attributes
Pages 357

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
  • Writer: Milan Kundera
  • Category: Novels 
  • Pages: 357
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-9057
  • ISBN: 978-969-652-020-7
Rs.750
Rs.980
Tags: translated