Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Jisy Rat Lay Uri Ho - جسے رات لے اڑی ہو

Jisy Rat Lay Uri Ho - جسے رات لے اڑی ہو
-25 %
Jisy Rat Lay Uri Ho - جسے رات لے اڑی ہو
Rs.900
Rs.1,200

محمداقبال دیوان کی عمربیوروکریسی میں کٹی۔لیکن وہ اس کانِ نمک میں نمک نہیں ہوئے۔وہ خود اپنے بارے میں لکھتے ہیں کہ ’’ایک عمرسرکاری ملازمت کی تہمت اٹھانے کے بعدحال ہی میں رہاہواہوں۔والدِمحترم کے کاروبارکوٹھکراکرملازمت اختیارکرتے وقت والدہ ماجدہ سے وعدہ کیاتھاکہ عمربھرایساکام نہیں کروں گاجس سے اسلام یاکسی غریب یاپاکستان کوہزیمت اٹھانی پڑے۔اللہ کاشکرہے کہ یہ وعدہ وفاہوا۔
ریٹائرمنٹ کے بعدمحمداقبال دیوان نے تحریرسے رشتہ جوڑا۔انہیں ادبی منظرپرنمودارہوئے چند برس ہی گزرے ہیں۔اس دوران انہوں نے دوناول اورایک ناولٹ اورافسانوں پرمبنی مجموعہ لکھ ڈالے۔ایسالگتاہے کہ ان کاقلم رکنے والا نہیں اوران کے تخیل کی اُڑان دورتک ہے۔ کیا خوب طرز تحریر ہے۔ ایک منفرد اسلوب جسے قلم کی جادو نگاری بھی کہاجا سکتا ہے۔ ان کی تین کتابیں ایک بیوروکریٹ کے تجربات کا نچوڑ ہیں۔حقیقی کرداروں پرمشتمل سچے واقعات کو افسانوی رنگ اوراپنے بے مثال اسلوب میں اس طرح پیش کیاہے کہ قاری تحریرکے سحر کا شکار ہوئے بغیر نہیں رہتا۔محمداقبال دیوان نے آپ بیتی کے رنگ میں جانے پہنچانے اورحقیقی کرداروں کوافسانوی انداز میں اپنے دوناولوں میں پیش کیا۔پہلا ناول ’’جسے رات لے اُڑی ہوا‘‘ اور دوسرا ’’وہ ورق تھادل کی کتاب کا‘‘ ہے۔اورکچھ اس انداز میں کہ حقیقت کوافسانے سے جداکرنا ممکن نہیں ۔دونوں ناولوں کی سب سے بڑی خوبی ریڈایبل ہونا ہے۔اسی وجہ سے دونوں کتابوں کے دوسے زیادہ ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔وہ روایتی قسم کے فکشن نگار نہیں ہیں ۔ان کی تمام تحریروں میںقدیم اورجدیدکاعجیب امتزاج پایا جاتا ہے۔ قدرے الف لیلوی اندازبیان ،قصہ درقصہ ،رنگ ڈھنگ اور ساتھ تھوڑی سے دورِحاضر کی سنسنی خیزی کے ساتھ انوکھی نثرقاری کو کتاب شروع کرنے کے بعد ختم کئے بغیرنہ چھوڑنے پرمجبورکردیتی ہے ۔ ان کی تحریرمیں بہت کچھ ہے ۔سنسنی،تحیر،کشت وخون، دل فریب حسینائیں،دل پھینک عاشق، اہلِ دل، اہلِ بصیرت،اہل ِ معرفت،لائق اور نالائق بیورو کریٹ، اونچی فضاؤں میں اُڑنے والے ارب پتی،اسمگلر،دربدرپھرنے والے کنگلے،ان پڑھ مگرچالاک لوگ،جاسوس،دہشت گرد،کرائے کے قاتل،جان لینے والے،جان دینے والے۔یہ ناول اورافسانے کیاہیں،ناول کا بہروپ ہیں اورافسانے پاکستان کاحیرت کدہ اوربھول بھلیاں ہیں۔

Book Attributes
Pages450

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Writer: Shamsur Rahman Faruqi Product Code: STP-1281
’’کئی چاند تھے سر آسماں‘‘ کے مصنف شمس الرحمٰن فاروقی اُردو دنیا کی ایسی عہدساز شخصیت ہیں جن کے کام، علمی توفیقات اور تخلیقی امتیازات کا ہر سطح پراعتر..
Rs.2,000 Rs.3,000
Writer: Abdullah Hussain Product Code: STP-1337
مجموعہ عبد اللہ حسین - اس میں شامل ہیں - 1) اداس نسلیں 2) باگھ 3) قید 4) رات 5) نشیب..
Rs.3,000 Rs.4,000
Company Of Women Urdu Edition
Sold Out
Writer: Khushwant Singh Product Code: STP-3164
خشونت سنگھ منٹو کی طرح متنازع ہی رہے ہیں۔ زیرنظر ناول موہن کمار کی جنسی سوانح عمری ہے ۔جسے خشونت سنگھ نے بڑی بےباکی سے لکھا ہے۔اس ناول کو کہیں بعض ناق..
Rs.500
Writer: Bapsi Sidhwa Product Code: STP-3657
ناول کا مرکزی کردار فریدون جنگل والا (فریڈی) 20 ویں صدی کی ابتدا میں غربت سے تنگ آکر اپنے کنبے کے ہمراہ ،جس میں اس کے علاوہ اس کی بیوی ، ایک شیر خوار ..
Rs.400
Writer: Muhammad Iqbal Diwan Product Code: STP-2208
ان قصوں میں کردار بھی ہیں، واقعات بھی، آپ بیتی بھی اور جگ بیتی بھی، جسمانی خواہشات سے متعلق تلذذانگیزی بھی ہے اور روحانی کیفیات کا حال بھی، رُوح کو چ..
Rs.1,050 Rs.1,500
Writer: Irfan Javed Product Code: STP-9211
عرفان جاوید صاحب کی تازہ ترین کتاب۔ آدمی - "آدمی" کے نام سے شائع ہونے والی یہ کتاب چند زندگی بر دوش، عجوبہ روزگار، نادرہ کار لوگوں کی فکر آفریں وزندگ..
Rs.700 Rs.900