Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Ghaddar - غدار

Ghaddar - غدار
-40 %
Ghaddar - غدار
  • Writer: Krishan Chander
    Views: 6402
  • Category: Novels 
  • Pages: 164
  • Availability: In Stock
  • Product Code: STP-2025
  • ISBN: 978-969-662-256-7
Rs.300
Rs.500

مواد اور اسلوب کی مانند اس ناول کا نام بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے جو ایک زبردست طنز پر مبنی ہے اور جو ناول کے پلاٹ کےپسِ منظر سے اُبھرا ہے۔ پلاٹ کا تانا بانا فساداتِ پنجاب سے تیار کیا گیا ہے۔ ۱۹۴۷ء میں جب یہ فرقہ وارانہ فسادات پوری وحشت ناکی کے ساتھ بَرپا تھے تو انسانیت مسخ ہو کر رہ گئی تھی۔ زندگی کی اقدار جیسے راتوں رات تبدیل ہو گئی تھی۔ اگر کوئی فرزندِ اسلام، برادرانِ ملت سے کہتا تھا کہ ہندوئوں اور سکھوں نے ہمارا کیا بگاڑا ہے۔ قرآنِ حکیم کا ارشاد ہے کہ ہمسایہ کی حفاظت اپنی جان کی طرح کرو۔ ان کے قتلِ عام سے باز رہو، تو نام نہاد ’’رضاکار‘‘ جھٹ فتویٰ داغ دیتے تھے کہ یہ ’’سچا مسلمان‘‘ نہیں۔ یہ تو لالوں کا ایجنٹ اور سکھوں کا وظیفہ خوار ہے۔ اس ’’غدار‘‘ کو گولی سے اُڑا دو۔ اسی طرح اگر کوئی سکھ یا ہندو اپنے دھرم کے بھائی بندوں سے اپیل کرتا تھا کہ سری گوروگرنتھ صاحب کے مہاوالیہ ’’ایک پتا، ایکس کے ہم بارک‘‘ (ہم سب اُس قادرِ مطلق کی اولاد ہیں) کے انوسار مسلمان بھی ہمارے بھائی ہیں، ان کے خون سے ہاتھ نہ رنگو تو خود ساختہ ’’جتھے دار‘‘ اُس ’’غدار‘‘ ہندو یا سکھ کو اہل اسلام کا پِٹھو جتلا کر فی الفور ’’جھٹکانے‘‘ کا فرمان صادر کرتے تھے۔ چنانچہ اس دَورِ ابتلا میں بہت سے اس طرح کے مسلمان، سکھ اور ہندو ’’غدار‘‘ شہید کیے گئے۔

کرشن چندر کے اس ناول کا ہیرو بھی ایسا ہی غدار ہے۔
ساری کہانی میں کہیں اُکتاہٹ نہیں بلکہ قاری جیسے کسی جادو کے زیرِ اثر پُرامن شہریوں کے قتلِ عام اور مجسمۂ عصمت خواتین کے اغوا اور عصمت دَری کے دلدوز اور روح فرسا واقعات کا دل تھام کر مطالعہ کرتا چلا جاتا ہے۔ اس سحرکاری کا ایک سبب تو مصنف کا دلفریب پیرایۂ اظہار ہے اور دوسرے وہ حکمت ہے جس سے کام لے کر پلاٹ میں سانحاتِ فسادات کی تلخی کے ساتھ محبت اور رومان کی چاشنی بھی شامل کر دی گئی ہے۔

Book Attributes
Pages164

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Writer: Kuldip Nayar Product Code: STP-1700
آزادی سے آج تک کے بھارت کی اندرونی کہانی..
Rs.1,100 Rs.1,500
Writer: Balwant Singh Product Code: STP-2022
آپ بلونت سنگھ کے ناول ”کالے کوس“ کا مطالعہ کریں گے تو انتظار حسین کی طرح کہہ اُٹھیں گے کہ پنجاب تو بس بلونت سنگھ کے ہاں ہی نظر آتا ہے؛ جیتا جاگتا پن..
Rs.700 Rs.950
Writer: Amrita Pritam Product Code: STP-2046
تقسیم پر بہت کچھ لکھا گیا ہے لیکن پنجر کی منفرد بات یہ ہے کہ اس میں تقسیم کو مذہب سے ہٹ کر عورت کی نظر سے دکھایا گیا ہے. ایک نئی نظر سے تقسیم کے دُکھ ..
Rs.400 Rs.700
Writer: Krishan Chander Product Code: STP-2421
یہ کہانیاں تقسیمِ ہند کے سلسلے کے فسادات کے دوران میں لکھی گئیں اور انتہائی غم اور غصّے کے عالم میں لکھی گئیں اور صرف پندرہ دن میں لکھی گئیں۔ جس تیزی ..
Rs.400 Rs.700
Writer: Ashfaq Ahmad Product Code: STP-12227
A collection of short stories by Ashfaq Ahmad, one of the most well known Urdu authors from Pakistan...
Rs.600 Rs.800
Writer: Gulzar Product Code: STP-2827
بیسٹ آف گلزار ___ ایک نئی پیش کش گلزار صاحب کے دستخط کے ساتھ !!  گلزار، نظمیں، غزلیں، گیت ، تروینی ، تراجم اور عکسِ تحریر !!..
Rs.1,450 Rs.2,000
Writer: Ismat Chughtai Product Code: STP-2651
  یہ کتاب کمزور دل افراد کے لیے نہیں لکھی گئی تھی.... چُبھنے والے غصے اور کاٹ دار حقیقت نگاری کے ساتھ باریک بین آنکھ نے صرف بمبئی سینما کی ا..
Rs.400
Writer: Imtiaz Ali Taj Product Code: STP-2581
امتیاز علی تاج..
Rs.300 Rs.400