
- Writer: Hamza Ali Abbasi
- Category: Islam
- Pages: 503
- Stock: In Stock
- Model: STP-14583
کیا خدا موجود ہے؟ کیا موت کے بعد کوئی زندگی ہے؟ کیا مذہب محض انسانی تخیل کی پیداوار ہے یا حقیقت میں ایک برتر حقیقت کا مکس؟ حمزہ علی عباسی کا فکری سفر انھی بنیادی سوالات سے شروع ہوا، جو شعور رکھنے والے ہر انسان کے ذہن میں کبھی نہ کبھی ضرور اٹھتے ہیں۔ یہ کتاب ایک غیر معمولی سفر کی روداد ہے۔ دہریت اور تشکیک سے گزر کر اللہ ، اسلام اور آخرت کی دریافت تک کا ایک غیر معمولی سفر۔
صاحب کتاب ، جو اپنی شناخت ایک اداکار اور عوامی شخصیت کے طور پر رکھتے ہیں، زندگی کے انتہائی بنیادی سوالات کے جواب کی تلاش میں نکلے ۔ سائنسی فکر ، فلسفہ اور مذہبی مکالمے کے اس سفر میں انھوں نے اپنے سابقہ عقائد کو پرکھا ، مستند علمی تحقیقات کو کھنگالا اور بالآخر وہ حقیقت دریافت کی جس نے ان کی زندگی کو بدل دیا۔
یہ کتاب نہ صرف ان کے ذاتی فکری انقلاب کی کہانی ہے، بلکہ ہر اس شخص کے لیے ایک دعوت فکر ہے جو زندگی کے حقیقی مقصد اور آخرت کی حقیقت کو سمجھنا چاہتا ہے۔ منطقی استدلال، سادہ اسلوب اور ایک عام انسان کے لیے قابلِ فہم انداز میں لکھی گئی یہ تحریر آپ کے کئی اہم سوالات
کے جوابات فراہم کر سکتی ہے۔ اور شاید کچھ نئے سوالات بھی پیدا کرے۔
اگر آپ بھی زندگی اور ایمان کے درمیان پل بنانے کی جستجو میں ہیں تو یہ کتاب آپ کے لیے ہے۔
Book Attributes | |
Pages | 503 |