Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Muslim Masela Ki Tafheem - مسلم مسئلہ کی تفہیم

Muslim Masela Ki Tafheem - مسلم مسئلہ کی تفہیم
-25 %
Muslim Masela Ki Tafheem - مسلم مسئلہ کی تفہیم
Rs.300
Rs.400
???? مسلم مسئلہ کی تفہیم
سقوطِ دہلی سے سقوطِ خلافت تک روایتی اور غیر روایتی مصنفین نے اسلام پر جو کچھ بھی لکھا ہے اس میں مدافعت کی روح نمایاں نظر آتی ہے۔ اسلام جو کبھی اپنے ماننے والوں کو عقیدہ و عمل کی زبردست قوت عطا کرتا تھا، اب اس نئے اسلام نے اپنے ماننے والوں کو اپنی مدافعت پر مامور کر دیا۔ مدافعت بنیادی طور پر پسپائی کا ایک عمل ہے، مدافعت کی نفسیات یہ ہوتی ہے کہ اگر اسے زمانۂ حال کے مطابق نہ بنایا گیا، جدید اور مفید ثابت نہ کیا گیا تو یہ اپنی موت آپ مر جائے گا۔ اس طرح کے مدافعانہ طرزِ فکر نے اسلام کو ایک انقلابی پیغام کے بجائے عقیدے (dogma) میں تبدیل کر دیا۔ اس مدافعتی طرزِ فکر سے ایک بڑا نقصان یہ ہوا کہ کل تک جو اسلام زوال زدہ زمانۂ حال میں تبدیلی کے لئے دلوں میں امید کی کرنیں روشن کرتا تھا، اب اسے روشن مستقبل کے طلوع کے بجائے اذیت ناک حال کی خدمت پر مامور کر دیا گیا۔
زیر نظر کتاب ہندوستانی مسلمانوں پر بیتنے والے ایک انتہائی دردناک المیہ سے متعلق ہے۔ ان صفحات میں اس دل آزار سانحے کی ایک ہلکی سی جھلک دیکھی جا سکتی ہے کہ کس طرح غیر شعوری طور پر پہ نظریاتی امت الٰہی مشن سے دست بردار ہو کر سیکولر ازم کی جھولی میں جا گری۔ ہندی مسلمانوں کا یہ کنورژن (Conversion) کچھ اس کمالِ عیّاری کے ساتھ انجام پایا کہ امت کا بڑے سے بڑا دانشور اور بیدار مغز عالم بھی فکری ارتداد کی شدّت کو محسوس کرنے سے قاصر ہے۔ اس مختصر سی کتاب میں دراصل اسی تکلیف دہ عمل پر مختلف پہلوؤں سے گفتگو کی گئی ہے۔
Book Attributes
Pages 120

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good