Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Aina Si Zindagi (Urdu Translation of A Mirrored Life) - آئینہ سی زندگی

Aina Si Zindagi (Urdu Translation of A Mirrored Life) - آئینہ سی زندگی
-20 %
Aina Si Zindagi (Urdu Translation of A Mirrored Life) - آئینہ سی زندگی

ہر کسے کُو دور ماند از اصلِ خویش
باز جوید روزگارِ وصلِ خویش

(جو کوئی اپنی اصل سے دور ہوجاتا ہے وہ اپنے وصل کا زمانہ پھر تلاش کرتا ہے)

رومی کا یہ شعر اُن کی معرکہ آرا مثنوی کے ابتدائی اشعار میں سے ہے۔ یوں رومی کی ساری شاعری اپنی اصل سے وصل کی تمنّا معلوم ہوتی ہے اور اسی تمنّا کی بازگشت ربی سنکربل کے اس ناول میں سنائی دیتی ہے۔ عظیم صوفی اور عالمِ بے بدل مولانا جلال الدین رومی کی سات سو سال قدیم اس مثنوی کی شہرت دنیا کے کونے کونے میں ہے۔ مولانا جلال الدین رومی کی حیات کے گرد بُنے گئے اس ناول میں حقیقت اورفسانے کی کئی پرتیں نظر آتی ہیں۔ ناول کے واقعات کہیں مولانا کی زندگی سے اور کہیں ان کی حکایتوں سے اخذ کیے گئے ہیں اور یوں آپ کو ایک ایسی دنیا میں لے جاتے ہیں جو حقیقت بھی ہے اور حکایت بھی۔

اس ناول میں چھوٹی چھوٹی کہانیاں مل کر ایک بڑی کہانی کی تشکیل کرتی نظر آتی ہیں۔قصّہ گوئی کا یہ انداز مشرق سے خاص ہے۔ کہانی کے اندر سے کہانی نکالنا شاید ربی سنکر بل کا پسندیدہ عمل ہے،پرانی کہانیوں کو نیا کردینا ربی سنکر بل کو خوب آتا ہے۔ رومی کی کہانی بھی نئی ہوکر ہمارے سامنے آتی ہے پھر بھی اس کہانی میں مولانا اور اُن کے شمس کو پہچاننا مشکل نہیں۔ مولانا کی داستان سنانے کے لیے شاید روایتی بیانیہ کارآمد نہ ہوسکتا اسی لیے ربی سنکر بل نے کہانی کا پلاٹ روایتی ناول کی طرح نہیں بنایا۔ یوں کہنے کو یہ داستان چھوٹی چھوٹی باتوں سے بُنی ہوئی ہے لیکن باتوں باتوں میں مصنف ایسا ایسا سحر پھونکتا ہے کہ پڑھنے والا خودکو کسی طلسم ہوشربا میں کھڑا پاتا ہے جہاں ایک کہانی دوسری کہانی سے اپنی جگہ بدل لیتی ہے۔ایسے میں مصنف کا یہ بیان اور بھی معنی خیز ہوجاتا ہے کہ:
'کہانیوں سے پہلے بھی کہانیاں ہوتی ہیں۔ لیکن کچھ کہانیاں تقدیر کے
ساتھ وابستہ ہوتی ہیں۔'

انگریزی متن میں بعض ناموں کا املا یا تلفظ اور بعض صوفیانہ اصطلاحات نادرست نظر آئیں، انھیں اس اردو ترجمے میں درست کرکے لکھا گیا ہے
۔
ناول میں متعدد مقامات پر مولانا روم کے اشعار کا انگریزی ترجمہ شامل ہے۔میں نے اس انگریزی متن کو اردو میں ڈھالنے کی بجائے مولانا کے اصل فارسی اشعار اپنے ترجمے کا حصّہ بنالیے ہیں اور ان کا نثری اردو ترجمہ ساتھ دے دیا ہے۔

یہ ناول ایک سفر کی روداد ہے، لیکن یہاں یہ سفر راہِ سلوک کے سفر سے کم نہیں۔ ناول کا قصّہ ایک مسافر کی زبانی کہلوایا گیا ہے —ابنِ بطوطہ —قاری اس مشہور سیّاح کی انگلی پکڑ کر اس کے ساتھ اس سفر کا آغاز کرتا ہے اور مولانا سے جا ملتاہے۔کہنے کو یہ ایک تاریخی کہانی ہے لیکن مصنف کا اصرارہے کہ تاریخ کوئی کہانی نہیں ہوتی، ایک ذمّہ داری ہوتی ہے۔

???? ناول : آئینہ سی زندگی
(A Mirrored Life: The Rumi Novel)

مصنف : ربی سنکربل
(Rabisankar Bal)

مترجم : انعام ندیم

Book Attributes
Pages 223

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
  • Writer: Rabisankar Bal
  • Category: Novels 
  • Pages: 223
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-12275
  • ISBN: 978-969-731-099-9
Rs.400
Rs.500