Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Sargoshian Iqbal Kay Sath - سرگوشیاں اقبال کے ساتھ

New -18 %

Rs.2,950
Rs.3,600

ایک دن میرا قدیمی کلاس فیلو گہرا دوست پروفیسر ادریس فاروق بٹ میرے پاس آیا۔ اُس کا آنا ہمیشہ ہی میرے لیے خوشی کا باعث ہوتا۔ ہم دیر تک گزرے وقتوں کی باتیں کرتے رہتے۔ مگر اُس روز ادریس نے آنے والے وقت کی کنڈی ہلا دی۔ بولا میرا خواب سنو، خواب میرا لیکن پیغام اس میں تیرے لیے۔ میں ہمہ تن گوش ہو گیا۔ ادریس بولا خواب میں، مَیں اقبالؒ کی محفل میں جا نکلا۔ دیکھا ایک کمرہ ہے۔ لوگ اقبالؒ کی طرف رخ کیے زمین پر بچھی دری پہ بیٹھے ہیں۔ میں بھی اُس کمرے میں جاتا ہوں اور خاموشی سے بیٹھے لوگوں میں بیٹھ جاتا ہوں۔ سامنے اقبالؒ اپنی کرسی پہ حقے کی نَے پہ ہاتھ رکھے، ہاتھ پہ اپنا چہرہ ٹکائے بیٹھے کسی گہری سوچ میں ہیں۔ سوچتے سوچتے ایک لمحہ کو چہرہ اوپر اُٹھاتے ہیں۔ حقے کا ایک کش لیتے ہیں اور کہتے ہیں:
’’لوکی میری گل سمجھے نئیں‘‘
سامنے بیٹھے سب لوگ چپ۔ لیکن اقبالؒ کی یہ بات سن کے ادریس بول پڑتا۔ کہتا سرکار، اجازت ہو تو عرض کروں؟ اقبالؒ نگہ اٹھا کے ادریس کی طرف دیکھتے ہیں اور سر ہلا کے، کہنے کے اجازت دیتے ہیں۔ ادریس ،اقبالؒ کے حضور کہتا ہے۔ سر، آپ نے اپنی شاعری میں زبان ہی مشکل استعمال کی ہے۔ پھر جنہوں نے اُس کی تشریح کی کوشش کی اُنہوں نے اُسے اور مشکل بنا دیا۔ اقبالؒ تھوڑی دیر ادریس کی آنکھوں میں دیکھتے رہے پھر دھیرے سے بولے۔
فِیر تُو اپنے یار نُوں کہہ ناں!
ادریس کہتا، اقبالؒ سے یہ سن کے مجھے تیرا خیال آیا اور خواب گزر گیا۔ ادریس سے اقبالؒ کا حکم سن کے میں سٹ پٹا گیا۔ اقبالؒ کی شاعری پہ کچھ لکھنا یا ان کی شاعری اپنے لفظوں میں بیان کرنا میرے لیے بہت بھاری پتھر کا اٹھانا تھا۔میں نہ شاعر ہوں نہ شاعری کے راز و رموز سے آگا ہ ہوں۔ اقبالؒ پہ لکھنے کی جسارت کیسے کرتا۔ پھر خیال آیا جب اقبالؒ نے خود میرے دوست کے خواب میں آ کر یہ حکم دیا ہے تو حکم کی تعمیل لازم ہے۔

Book Attributes
Pages 619

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Tags: iqbaliat