Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Company Of Women Urdu Edition

Company Of Women Urdu Edition
Sold Out
Company Of Women Urdu Edition
Rs.500

خشونت سنگھ منٹو کی طرح متنازع ہی رہے ہیں۔ زیرنظر ناول موہن کمار کی جنسی سوانح عمری ہے ۔جسے خشونت سنگھ نے بڑی بےباکی سے لکھا ہے۔اس ناول کو کہیں بعض ناقدین نے انسانی جذبات کی ترجمانی قرار دیا تو وہیں بعض منہ پھٹ تبصرہ نگاروں نے ادبی پورن کہہ ڈالا۔اب یہ آپ پڑھنے والوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ کون درست ہے اور کون بے پر کی اُڑا رہا ہے۔

ناول شروع ہو تا ہے کروڑ پتی تاجر موہن کمار سے جس کی حال ہی میں تیرہ سال بعد اپنی بدمزاج بیوی سے علیحدگی ہو جاتی ہے اور وہ اپنی زندگی کو نئے سرے سے بدلنے کا فیصلہ کرتا ہے۔وہ اس بات پر نہ صرف پکا یقین رکھتا بلکہ اس کا برملا اظہار بھی کرتا ہے کہ 'شہوت ہی محبت کی اصل بنیاد ہوتی ہے'- وہ ایک بے باک اور دلیرانہ منصوبہ بناتا ہے، وہ اپنے بستر اور اپنی زندگی کے مخصوص لمحات کو بانٹنےاور پُرلطف بنانے کے لیے معاوضہ لینے والی خواتین کے لیے اشتہار دیتا ہے۔ اس طرح کچھ قابل ذکر خواتین کی صحبت میں اس کانسبتاً آسان اور بے لگام سفر شروع ہوجاتا ہے۔ ۔

دی کمپنی آف ویمن ، ہندوستان کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مصنف خوشونت سنگھ کا محبت، جنس اور جذبے کا ایک بے روک ٹوک اور نہ ختم ہونے والا تفریحی اور جذباتی بوفے ہے۔

Book Attributes
Pages 237

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good