Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Chehra Ba Chehra Ro Ba Ro - چہرہ بچہرہ رو برو

Chehra Ba Chehra Ro Ba Ro - چہرہ بچہرہ رو برو
Chehra Ba Chehra Ro Ba Ro - چہرہ بچہرہ رو برو
  • Writer: Jamila Hashmi
    Views: 3756
  • Category: Novels 
  • Pages: 160
  • Availability: In Stock
  • Product Code: STP-8020
  • ISBN: 978-969-7311-934
Rs.500
”چہرہ بہ چہرہ رُو بہ رُو 1979 ء میں شائع ہوا۔ یہ ایران کی تاریخی شخصیت اور بابی تحریک کی ایک رکن رکین فاطمہ زریں قرۃ العین طاہرہ کی زندگی پر مشتمل ہے۔ اس میں ایران کے متوسط طبقے کی طرزِ زندگی کو بھی پیش کیا گیا ہے۔ ناول کا مرکزی کردار ام سلمٰی یعنی قرۃ العین طاہرہ ہیں۔
جمیلہ ہاشمی نے اپنے اس ناول میں ایک ایسی متنازعہ لیکن عظیم ہستی کو موضوع بنایا ہے جن کا نام آج تک خود ایک افسانہ ہے۔ ام سلمٰی جسے ہم قرۃ العین طاہرہ کے نام سے جانتے ہیں، ایک ایسی بے قرار روح کی مالک تھی جن کے پاس دل بھی بڑا اور دماغ بھی۔
قرۃ العین طاہرہ اصلاح نسواں کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کرنا چاہتی تھیں۔ وہ ایران میں حقوق نسواں پر بات کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔ انہوں نے 1848ء میں بابی مذہب قبول کرنے سے 4 سال قبل حقوق نسواں اور عورت کے مرد کے برابر حقوق کی بات کی تھی ۔ وہ علی محمد باب پر ایمان لانے والے پہلے 18 لوگوں (جو بابی تاریخ میں “حروف حی“ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں)، میں سے واحد خاتون مبلغہ تھیں۔
بابی کانفرنس میں انہوں نے بے نقاب شرکت کی ۔جس کے باعث اکثر لوگ اُن سے ناراض بھی ہوئے مگر علی محمد باب نے اُن کو”طاہرہ (پاک) “ کا لقب دیا ۔ بابیوں کے خلاف ایران میں مہم چلی اور باب کے ماننے والوں کا انجام دردناک ہوا ۔ قرۃ العین طاہرہ کو پہلے معافی مانگنے اور بابی مذہب چھوڑنے پر اکسایا گیا، جب وہ نہ مانیں تو قید کیا گیا پھر راتوں رات گلا گھونٹ کر ایک اندھے کنوئیں کی نظر کر دیا گیا ۔
وہ واقعی یہ ایسی روح ہیں جنہوں نے منزل کی جگہ راستہ قبول کیا ایک ایسا راستہ جو ان کا اپنا چُنا ہوا تھا ۔ وہ کسی کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر منزل تک جانے کے بجائے اپنے ہی بنائے ہوئے راستے پر بھٹکنے پر راضی رہیں۔
???? اس ناول کا سرورق صادقین نے بنایا تھا ، اس اشاعت میں بھی اسی کو برقرار رکھا گیا ہے۔

Book Attributes
Pages160

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Writer: Balwant Singh Product Code: STP-12166
1)   رات، چور اور چاند2)   کالے کوس3)   چک پیراں کا جسا..
Rs.2,550 Rs.3,700
Writer: Alfred Coinel Product Code: STP-7006
لوگ اس کے منتظر تھے اور پھر وہ آ گیا .... لیکن کیا وہ واقعہ وہی تھا جیسا کہ اس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا تھا؟ایک انوکھی داستان جو نہ صرف عا..
Rs.1,100 Rs.1,495
Writer: Jamila Hashmi Product Code: STP-958
جمیلہ ہاشمی کا ناول دشتِ سوس جو کہ حسین بن منصور حلاج کے بارے میں ہیں..
Rs.1,350 Rs.1,800
Writer: Khushwant Singh Product Code: STP-7047
یہ 1947ء کا موسمِ گرما ہے۔ لیکن ہندوستان اور پاکستانی سرحد پر واقع گاؤں منوماجرا کے سکھوں اور مسلمانوں کے لیے تقسیم کوئی زیادہ معنی نہیں رکھتی۔ تب ای..
Rs.550 Rs.900
Writer: Jawaharlal Nehru Product Code: STP-9227
جواہر لعل نہرو 14نومبر 1889ء کو الٰہ آباد (بھارت) میں پیدا ہوئے۔ وہ بھارت کے پہلے وزیراعظم تھے۔ وہ انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور تحریک آزادیٔ ہند ..
Rs.450 Rs.800