Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Janat Ki Talaash - جنت کی تلاش

Janat Ki Talaash - جنت کی تلاش
Janat Ki Talaash - جنت کی تلاش
-33 %
Janat Ki Talaash - جنت کی تلاش
Janat Ki Talaash - جنت کی تلاش
Janat Ki Talaash - جنت کی تلاش
  • Writer: Rahim Gul
    Views: 9075
  • Category: Novels 
  • Pages: 416
  • Availability: In Stock
  • Product Code: STP-1241
  • ISBN: 978-969-508-005-4
Rs.1,000
Rs.1,500

جنت کی تلاش، امتل کی کہانی ہے۔ امتل جسے مصنف نے ایک بےچین روح قرار دیا ہے۔ وہ ایک مضطرب لڑکی ہے جو ہر وقت سوالوں میں گھری رہتی ہے۔ ہر بات کی گہرائی میں جانا اور پھر وہاں سے ایک ایسا سوال نکال لینا جو سامنے والے کو لاجواب کر دے، امتل کے کردار کی بنیادی خوبی تھی۔ ناول کا دیباچہ احمد ندیم قاسمی صاحب نے لکھا ہے جو کسی بھی قسم کے تعارف کے محتاج نہیں۔ آپ نے اس ناول کو اپنے موضوع اور برتاؤ کی بنا پہ ایک منفرد ناول قرار دیا ہے۔ یہ بات کسی حد تک سچ بھی ہے۔ امتل کے کردار کی انفرادیت دراصل ناول کی انفرادیت ہے۔ مصنف نے اپنی زندگی کا نچوڑ اس کردار کی شکل میں پیش کیا ہے جو بیک وقت باریک بین بھی ہے اور ہر بات کی گہرائی میں اترنا بھی جانتا ہے۔ امتل اپنے دور کی ایک جینئس لڑکی ہے جو اپنے جینئس پن کی وجہ سے عام لوگوں میں مس فٹ ہو جاتی ہے۔


جنت کی تلاش، ایک سفر نامے کا احوال ہے جو امتل اور اس کا بھائی شمالی علاقوں کی سیر پہ مشتمل ہے۔ اس سفر کے دوران ان کی ملاقات وسیم سے ہوتی ہے جو کہ وہاں سیر و تفریح کے لئے آیا ہوا تھا۔ امتل کے بھائی کی زبانی، وسیم امتل سے متعارف ہوتا ہے۔ امتل کا بھائی، وسیم کو اپنی بہن کے غیر معمولی پن کے بارے میں بتاتا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی بہن سے متاثر ہے۔ وسیم بھی امتل سے ملاقات کے بعد اس کے غیر معمولی پن سے متاثر ہوتا ہے۔ ناول کے دونوں مرد کردار، ناول کی واحد خاتون کردار سے متاثر ہوتے ہیں اور اس کی گہری اور الجھاؤ دار باتوں کو سمجھنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ ناول کی کوئی باقاعدہ کہانی نہیں ہے بلکہ یہ امتل کی باتوں کے ساتھ ساتھ آگے بڑھتی ہے۔ شاندار منظر نگاری کی بدولت قاری، شمالی علاقہ جات کی سیر بھی ساتھ ساتھ کرتا چلا جاتا ہے۔


ناول میں مصنف نے امتل کی زبانی، زندگی کا فلسفہ بیان کیا ہے۔ امتل کے کردار سے گو کئی لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود ناول کے دونوں مرکزی مرد کردار بھرتی کے اور مصنوعی معلوم ہوتے ہیں۔ ناول میں ان کی موجودگی کہانی آگے بڑھانے میں کسی قسم کی مدد نہیں کرتی۔ ناول میں جتنا وہ امتل سے متاثر ہوتے ہیں اور مرعوب دکھائی دیتے ہیں وہ غیر فطری لگتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امتل کے کردار کی اونچائی دکھانے کے لئے مصنف نے ڈائلاگز زبردستی ان کرداروں سے کہلوائے ہیں۔ یہ احساس اس ناول کی روح کو متاثر کرتا ہے اور کہانی کا بےساختہ پن متاثر ہوتا ہے۔ جنت کی تلاش گرچہ امتل کی روح کے سفر کی داستان ہے اور اچھی طرح پیش کی گئی ہے تاہم کہانی زیادہ دلچسپی کی حامل نہیں۔ امتل کی باتوں کے سوا اس میں کچھ بھی دلچسپی کا سامان موجود نہیں۔ اس کے باوجود یہ ایسی کتاب ہے جس کا ایک بار مطالعہ ضرور کیا جانا چاہئے

Book Attributes
Pages416

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good