Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Maan (Urdu Translation) - ماں

Maan (Urdu Translation) - ماں
-36 %
Maan (Urdu Translation) - ماں
  • Writer: Maxim Gorky
    Views: 9984
  • Category: Novels 
  • Pages: 448
  • Availability: In Stock
  • Product Code: STP-1306
  • ISBN: 978-969-917-358-9
Rs.1,150
Rs.1,800

گورکی کا ناول ’’ماں‘‘ انقلاب سے پہلے کے رُوس کے اس دور کی عکاسی کرتا ہے جب انقلاب آزادی، مساوات اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد ہو رہی تھی۔ اس دور کو گورکی نے ’’ماں‘‘ میں ہمیشہ کے لیے زندہ جاوید کر دیا ہے۔ اس دور میں نچلے طبقے کے افراد کن حالات سے گزر رہے تھے، ان کی زندگیاں کتنی پُرصعوبت، اذیت ناک اور ناقابلِ برداشت ہو چکی تھیں اور اس دور میں وہ انقلاب، انصاف اور مساوات کے لیے جدوجہد کر رہے تھے، ’’ماں‘‘ کا ایک ایک لفظ اس دور کی سچّی تصویر پیش کرتا ہے۔

’’ماں‘‘ میں گورکی نے اس دور کے رُوس کی ایسی مکمل اور سچّی تصویریں پیش کی ہیں کہ ہمیں رُوس کا وہ پورا عہد اس ناول میں دکھائی دینے لگتا ہے۔ گھروں میں مزدوروں کی جو حالت ہے اور فیکٹریوں میں ان کا جو حشر ہو رہا تھا، اس کی سچّی تصویریں ہمیں ’’ماں‘‘ میں ملتی ہیں۔ گورکی کی اشتراکی حقیقت نگاری محض فوٹوگرافی نہیں ہے بلکہ اس دور کے انسانوں کے تمام احساسات اور عمل اور ردّعمل کو ہم ان صفحات میں دیکھ سکتے ہیں۔’’ماں‘‘ کی ایک اور ادبی حیثیت بھی ہے۔ ادب میں مقصدیت پر یقین رکھنے والے اس سلسلے میں ایک بات پر متفق ہیں کہ گورکی ادب میں مقصدیت کا سب سے بڑا حامی اور مفکر تھا اور ادب میں مقصدیت کی سب سے باکمال تخلیق ’’ماں‘‘ ہے۔ گورکی کا ناول ’’ماں‘‘ جہاں ادب میں مقصدیت کی سب سے اہم نمائندہ تخلیق کی حیثیت رکھتا ہے وہاں اس کی تاریخی اہمیت بھی ہے۔ یہ رُوس کے ایک خاص عہد کی سب سے سچّی اور مکمل تصویر بن گیا ہے۔ ایک عہد کی سب سے سچّی انسانی دستاویز!

Book Attributes
Pages448

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Tags: translated
Writer: Farhat Ishtiaq Product Code: STP-687
تقریب کچھ تو بہرملاقات چاہیےالٹی ہوگئی سب تقدیریںچلو توڑوقسم، اقرار کریں۔صرف محبتہم خواب کیوں دیکھیںموسم گل..
Rs.650 Rs.800
Writer: Sumaira Hameed Product Code: STP-723
سوداحیات ممکن ہےعروب محبتچلو جانے دو..
Rs.500 Rs.800
Bachpan Ka December
Best Sale -33 %
Writer: Hashim Nadeem Product Code: STP-636
Bachpan Ka December, Hashim Nadeem Khan, Beautiful coming-of-age style Novel, Story on Strong Ties of Childhood Love, Falling Love with an elder girl,..
Rs.1,000 Rs.1,500
Writer: Paulo Coelho Product Code: STP-1524
Urdu Translation of The AlephTranslated By Dr Fareed Ullah Saddique..
Rs.400 Rs.600