Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Tanhai Kay So Sal - تنہائی کے سو سال

Tanhai Kay So Sal - تنہائی کے سو سال
-31 %
Tanhai Kay So Sal - تنہائی کے سو سال
Rs.900
Rs.1,300

  تنہائی کے سو سال  - نوبل انعام یافتہ ناول - یہ کتاب سرورق کے حساب سے صدیوں پرانی لگ رہی ہوگی ۔ لیکن جب یہ آپ کے سامنے آئے گی توآپ حیرت سے اچھل پڑیں گے ، تحیر سے آپ کا رنگ زرد ہو جائے گا ، آپ کی آنکھیں اس کو دیکھ کر کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ۔جی ہاں ! اس کتاب نے نقاب اوڑھ رکھا ہے ، نقاب کے پیچھے ، سولہ سالہ الھڑ مٹیار کی مانند ، اپنا حسن چھپائے ہوئے ہے ۔

گیبریئل گارسیا مارکیز کا ایک ناول ہے، جو ہسپانوی زبان میں 1967ء میں شائع ہوا۔ جب کہ اس کا انگریزی ترجمہ 1970ء میں ہوا اور اردو میں یعقوب یاورصاحب نے اسے ترجمہ کیا. ناول بوئندیا خاندان کی سات نسلوں کی کہانی ہے جو ماکوندو نامی ایک گاؤں میں رہتے تھے۔ اس گاؤں کی بنیاد حوزے آرکادیو بوئندیا اور اس کی بیوی ارسلا نے رکھی تھی۔ ارسلا اور حوازے آرکادیو بوئندیا آپس میں رشتے دار تھے۔ ان کی شادی کی پیشن گوئی پہلے سے ہو چکی تھی تاہم ان کے خاندان میں آپس کی شادی کے نتیجے میں “اگوانے” پیدا ہونے کی تاریخ موجود تھے۔ اگوانے ایسے بچے تھے جن کے پیچھے دم تھی۔ تاہم اگوانوں کی پیدائش کا خوف ارسلا اور حوزے بوئندیا کو روک نہیں سکا اور ان کی آپس میں شادی ہو گئی۔ وہ دونوں ایک بہتر مستقبل کی تلاش میں ایک نئی منزل کی طرف روانہ ہو گئے۔ ایک رات حوزے نے ایک ایسی بستی کا خواب دیکھا جو شیشوں کی بنی ہوئی تھی اور اس میں سے دنیا کا عکس جھلکتا تھا۔ اس نے اس بستی کو بسانے کا ارادہ کیا، تاہم کئی دن تک بھٹکتے رہنے کے بعد اس کو سمجھ آئی کہ ایسی بستی صرف خوابوں میں ہی ہو سکتی ہے۔ حوازے بوئندیا نے ایک نئی بستی کی بنیاد رکھی، جہاں اس کی اگلی نسل کی پرورش شروع ہوئی۔ یہ خاندان شروع سے ہی عجیب و غریب حالات کا شکار رہا، وہ خاندانی بدنصیبی جو ان کے ساتھ شروع سے تھی، وہ یہاں بھی موجود رہی۔

Book Attributes
Pages 448

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Tags: translated