Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Ilm e Sharei Ki Sharei Hasiyat - علم شرعی کی شرعی حیثیت

Ilm e Sharei Ki Sharei Hasiyat - علم شرعی کی شرعی حیثیت
Ilm e Sharei Ki Sharei Hasiyat - علم شرعی کی شرعی حیثیت
  • Writer: Rashid Shaz
  • Category: Islam 
  • Pages: 77
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-11959
Rs.250

???? ادراک زوال امت سیریز حصہ:8
????علمِ شرعی کی شرعی حیثیت

مسلمانوں میں جب مذہبی غلو پسندی کا ظہور ہوا تو یہاں بھی علم شرعی اور علم غیر شرعی کی اصطلاحوں نے ایک زبردست تشتت فکری کو جنم دیا۔ ترتیل و تجوید اور حفظ و قرأت کے علوم کو تو شرعی سمجھا گیا البتہ قرآن کی آیات ہانکے پکارے کتابِ فطرت پر غور و فکر کی جو دعوت دے رہی تھیں انہیں علوم شرعی کے دائرے سے باہر کر دیا گیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ پچھلی قوموں کی طرح متبعین محمدؐ بھی منصب سیادت پر تا دیر اپنی گرفت باقی نہ رکھ سکے۔

زیر نظر کتاب جو آپ کے ہاتھوں میں ہے بنیادی طور پر کسی سوال کا جواب فراہم کتنے کی بجائے صرف سوال قائم کرتی ہے.ایسا اس لیے کہ اگر سوال اپنے تمام مالہ و ماعلیہ کے ساتھ مرصع ہوجائے اور قاری اس سوال کی تاریخ سے بھی واقف ہوتو یہ کام اس کے لیے زیادہ مشکل نہیں رہتا کہ وہ علم و آگہی کے سفر پر از خود صحیح سمتوں میں نکل پڑے اور اگر اس سفر میں وحی ربانی کی مشائیت حاصل ہوتو نامرادی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


یہ کتاب ایک طویل سلسہ تالیف کا ایک باب ہے گو کہ یہ خود اپنی جگہ مکمل ہے لیکن اس بحث سے پوری طرح استفادے کے لیے لازم ہے کہ ہم ادارک زوال امت سیریز کا باقاعدہ مطالعہ کریں۔

????علمِ شرعی کی شرعی حیثیت

ادراک زوال امت سیریز حصہ :8

Book Attributes
Pages 77

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good