 
                    - Writer: Hakan Gunday
- Category: Novels
- Pages: 275
- Stock: In Stock
- Model: STP-14723
جنگ
 انسانی جسموں کو ہی گھائل نہیں کرتی ، انسانی ضمیر کو بھی داغ دار کر دیتی
 ہے ۔ وہ لوگ بھی اس کی زد میں آ جاتے ہیں جو میدان جنگ سے دور ، دنیا کے 
سیاسی اور تزویراتی مسائل سے لا تعلق ہوتے ہیں۔ جنگ نہ تجربے کو معاف کرتی 
ہے نہ معصومیت کو ۔ 
انسان  زخمی ہوتے ہیں ، اور پھر ان کے زخموں کے سوداگر آ جاتے ہیں ۔ فلاحی تنظیمیں انسانی المیے کو دولت میں ڈھالتی ہیں ۔ 
یہ ہے حاقان گوندائے کے ناول "ضمیر" کا موضوع ۔ 
حاقان
 گوندائے ترکی کے سرکردہ ناول نگاروں میں سے ایک ، اپنے ناولوں میں جنگ، 
ہتھیاروں کی تجارت ،اور سب سے بڑھ کر نام نہاد فلاحی تنظیموں پر تنقید کرتے
 ہیں ۔
ان کا شاہکار ناول، "ضمیر" ایک ایسے بچے کے گرد 
گھومتا ہے جو مہاجر کیمپ میں پیدا ہوتا ۔ ایک بم دھماکے میں شدید زخمی 
ہوجاتا ہے ۔ جان بچ جاتی ہے لیکن بم کی کنکریوں سے چہرے پر بننے والے زخموں
 کے داغ کبھی نہیں جاتے ۔ اس کا نام ضمیر رکھا جاتا ہے ۔ 
یہ انسان کا داغ دار ضمیر ہے ۔
| Book Attributes | |
| Pages | 275 | 
 
           
            
            
           
            
                                           
                          
           
            
                                           
                          
           
            
            
           
            
            
          