Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Ziyan - زیاں

Ziyan - زیاں
-25 %
Ziyan - زیاں
  • Writer: Hakan Gunday
    Views: 766
  • Category: Novels 
  • Pages: 240
  • Availability: In Stock
  • Product Code: STP-11201
  • ISBN: 978-969-652-209-6
Rs.1,050
Rs.1,400

اُن کا زیر نظر ناول زیاں"Loss" کا ترجمہ ہے جو ترکی زبان میں "Ziyan" کے نام سے شائع ہوا۔ اس میں ترکی میں تمام نوجوانوں کے لیے لازمی فوجی سروس کو موضوع بنایا گیا ہے۔ اگر کوئی بچہ سکول نہیں جاتا تومعلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ لیکن اگر آپ فوج کی لازمی سروس میں شامل نہیں ہونا چاہتے تو آپ کوپندرہ ہزارلیرا کی قیمت پر رہائی ملے گی۔ جو یقیناً معاشرے کے غریب ترین طبقے کے لیے شاید ہی ممکن ہو۔ وہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ جاہل ہونا ٹھیک ہے، اس پر ریاست کو کوئی اعتراض نہیں، جب تک آپ اس کی خدمت کے لیے ہتھیار اٹھاسکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ترکیہ جمہوریہ کے بانی اتاترک کو ضیا خورشید نامی ایک شخص کی قتل کرنے کی ناکام کوشش کو نیم حقیقی، مگرناقابل فراموش انداز میں بیان کیا گیا ہے جسے بعد ازاں 1926ء میں ازمیر میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ لازمی فوجی سروس میں ذمہ داری نبھاتا ایک نوجوان، جو حقیقت اور تصورات کے درمیان پھنسا رہتا ہے اور فوجی سروس سے رہائی کی ایک نئی جہت تلاش کرتا ہے۔ مگر پہرے کی ان راتوں میں وہ تنہا نہیں، ضیا خورشید کا آسیب اس کے ساتھ ساتھ ہے۔ ضیا خورشید اسے اپنی کہانی سناتا ہے، وہ زندگی جو وہ جنگ کے شکار جرمنی میں گزارتا ہےاور نطشے کی آخری کتاب کا اصل نسخہ چوری کرتا ہے۔ اپنے باپ کی قید، اس کی ترکی واپسی، جہاں وہ اتاترک کے انقلاب میں شامل ہوتا ہے، یہاں تک کہ آخرکار وہ مصطفیٰ کمال سے منہ موڑ لیتا ہے اور اُن کے قتل کا منصوبہ بناتا ہے۔

Book Attributes
Pages240

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Tags: translated
Writer: Hajira Masroor Product Code: STP-764
ہاجرہ مسرور اردو افسانے کا ایک بڑا نام ہے۔ جسے کوئی بھی نقاد نظر انداز نہیں کر سکتا۔ ہاجرہ نے اردو افسانے کو اعتبار اور وقار عطا کیا۔ انھوں نے متوسط ا..
Rs.2,150 Rs.2,800
Writer: Virginia Woolf Product Code: STP-11447
مسز ڈیلاوے اپنی ضخامت میں ایک مختصر ناول ہے، لیکن اپنی بلاغت میں ایک انکشاف ہے۔یہ جون ۱۹۲۳ کے لندن میں اعلیٰ طبقے کی ایک خاتون، کلیریسا ڈیلاوے کے ایک ..
Rs.750 Rs.1,000
Writer: George Orwell Product Code: STP-11486
1984ء بڑا خطرناک ناول ہے، اس میں نام بھی ہیں، مقام بھی اور کہانی بھی... لیکن یہ سب مل کر انسان کے بنائے ہوئے ظالمانہ نظام کی نئی داستان سناتے ہیں۔ اس ..
Rs.400 Rs.700
Writer: J M Coetzee Product Code: STP-11500
Urdu Translation of "Disgrace"Translated By Ali Arif رسوائی کی ساتویں سمت یہ رسوائی سے بھرپور معاملات پر مبنی کتاب ہے۔جس کو پڑھتے ہوئے آپ تھمنے کا ..
Rs.400 Rs.500