Menu
Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Ikhlaqi Jurat Ki Kahaniyan - اخلاقی جرآت کی کہانیاں

Ikhlaqi Jurat Ki Kahaniyan - اخلاقی جرآت کی کہانیاں
New -33%
Ikhlaqi Jurat Ki Kahaniyan - اخلاقی جرآت کی کہانیاں
Rs.1,000
Rs.1,500

Urdu Translation of Profiles in Courage By John F. Kennedy

Translated By Manohar Sahay Anwar

اخلاقی جرأت کی کہانیاں
اردو ترجمہ Profiles in Courage
مصنف: جان ایف کینڈی ،سابق صدر امریکہ ترجمہ:منوہر سہائے انور سا بق امریکی صدر جان ایف کینڈی کی یہ کتاب (Profile in Courage)محض ایک تاریخی تذکرہ نہیں، بلکہ ایک فکری دعوت ہے،ایسی دعوت جو قاری کو ضمیر کی آواز، اصولوں کی پاسداری اور سیاسی بصیرت کے گہرے مفہوم پر غور کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ یہ کتاب اُن امریکی سینیٹروں کی سوانحی جھلکیاں پیش کرتی ہے جنہوں نے وقت کے سیاسی دباؤ اور عوامی مخالفت کے باوجود، سچائی اور انصاف کی راہ اپنائی اور اس کی قیمت انہیں اپنی شہرت، عہدہ اور ذاتی سلامتی کی صورت میں ادا کرنی پڑی ہو۔ جان ایف کینیڈی کا اندازِ بیان نہایت پُراثر اور غیرجانبدارانہ ہے۔ وہ نہ تو کسی نظریاتی وابستگی میں الجھتے ہیں، نہ ہی جذباتی رنگ آمیزی سے تاریخ کو مبہم کرتے ہیں۔ اننہوںنے اس کتاب میں اُن سیاستدانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جواکثریت کی آوازکی گونج سے مرعوب ہوئے بغیر، اندر کی ایک گہری آوازیعنی ضمیرکی پیروی پر یقین رکھتے تھے۔یہ کتاب سیاست کو ایک بلند تر اخلاقی میدان میں رکھتی ہے، جہاں اصول پرستی محض نعرہ نہیں، بلکہ عمل کا پیمانہ بنتی ہے۔ کینیڈی کی یہ شہرہ آفاق کتاب ہمیں یاد دلاتی ہے کہ حقیقی قیادت کا امتحان مشکل فیصلوں میں چھپا ہوتا ہے،ایسے فیصلے جو وقتی طور پر ناپسندیدہ ہو سکتے ہیں، مگر تاریخ کی نظر میں ان کی عظمت مسلم ہو جاتی ہے۔یہ کتاب نہ صرف تاریخ کے سنجیدہ قاری کے لیے ایک بیش قیمت اثاثہ ہے، بلکہ ہر اُس فرد کے لیے بھی ایک روشنی کا مینار ہے جو سیاست، قیادت اور انسانیت کے باہمی رشتے کو سمجھنے کا خواہاں ہے۔ یہ کتاب ہمیں سکھاتی ہے کہ جُرأت صرف میدانِ جنگ میں نہیں، بلکہ ضمیر کی پکار پر لبیک کہنے میں بھی پنہاں ہوتی ہے۔

Book Attributes
Pages144

Write a review

Note: HTML is not translated!
Rating
Bad Good
Captcha