Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Lakeeron Par Nahi Chalty - لکیروں پر نہیں چلتے

Lakeeron Par Nahi Chalty - لکیروں پر نہیں چلتے
Lakeeron Par Nahi Chalty - لکیروں پر نہیں چلتے
Lakeeron Par Nahi Chalty - لکیروں پر نہیں چلتے
-14 % Sold Out
Lakeeron Par Nahi Chalty - لکیروں پر نہیں چلتے
Lakeeron Par Nahi Chalty - لکیروں پر نہیں چلتے
Lakeeron Par Nahi Chalty - لکیروں پر نہیں چلتے
Lakeeron Par Nahi Chalty - لکیروں پر نہیں چلتے
  • Writer: Umer Aziz
  • Category: Poetry 
  • Pages: 158
  • Stock: Sold Out
  • Model: STP-3509
  • ISBN: 978-969-662-293-2
Rs.600
Rs.700

 عمر عزیز صاحب کی اس شاعری کے توسط سے بہت دن بعد کوئی ایسا شعری مسودہ نظر سے گزرا ہے جس میں آرٹ اور کرافٹ ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اہلِ ذوق اور صاحبانِ نظر اس شاعری کو نہ صرف پسند فرمائیں گے بلکہ حیران بھی ہوں گے کہ یہ شاعر اب تک کہاں چھپا تھا۔ (امجد اسلام امجد)

  عمر عزیز کو آپ کہیں سے پڑھیں آپ کو اندازہ ہو گا کہ وہ ہر لحاظ سے اپنی طرح کا ایک مختلف شاعر ہے۔ اچھا، سچا اور دیانت دار شاعر جو اپنے لیے ایک جہانِ تازہ تخلیق کرنا چاہتا ہے۔ اللہ کریم اس کے اس خواب کو تعبیر سے ہمکنار کرے۔ اس کی تخلیقی سرگرمی مجھے یقین دلاتی ہے کہ وہ اپنی منزل کے حصول میں ضرور کامیاب ہو گا۔ ان شاءاللہ! (افتخار عارف)

  عمر عزیز کا شعور یک سطحی نہیں۔ وجود کی بہت سی جہتیں جینے کی للک نے اس کی شعری واردات کو تہہ دار بنا دیا ہے۔ (محمد جلیل عالی)

اس کتاب میں ایسی نظموں کی تعداد میرے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنی جو دل کو چھو لینے اور انسان کے خالص پن کے اظہار کی خاطر خواہ صلاحیت رکھتی ہیں۔ مجھے اعتماد ہے کہ یہ کتاب عمر عزیز کے تخلیقی سفر میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر پذیرائی حاصل کرے گی اور وہ یونہی مائل بہ ارتقا رہتے ہوئے کامیابیوں سے سرفراز ہوں گے۔ (افتخار بخاری)

عمر عزیز کی نظموں کا اختصاص اس کا بے تکلف اندازِ تحریر ہے۔ وہ ہمیشہ اپنی نظموں سے ایک محزون راحت کشید کرتا ہے۔ شاعر ہمیشہ اکتشافِ ذات کی کھوج میں رہتا ہے اور دروں بینی سے ذات کے اندھیرے کونے کھدروں میں جھانکتا ہے۔ عمر عزیز کو ذات کی سیاحی کا ہنر خوب آتا ہے۔ (ڈاکٹر وحید احمد)

Book Attributes
Pages 158

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good