Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Kulyate Anwar Masood (Qatat) - کلیات انور مسعود (قطعات)

Kulyate Anwar Masood (Qatat) - کلیات انور مسعود (قطعات)
Kulyate Anwar Masood (Qatat) - کلیات انور مسعود (قطعات)
-35 %
Kulyate Anwar Masood (Qatat) - کلیات انور مسعود (قطعات)
Kulyate Anwar Masood (Qatat) - کلیات انور مسعود (قطعات)
Kulyate Anwar Masood (Qatat) - کلیات انور مسعود (قطعات)
  • Writer: Anwar Masood
  • Category: Poetry 
  • Pages: 568
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-2606
  • ISBN: 978-969-662-363-2
Rs.1,300
Rs.2,000

اِن قطعات میں ملکی اور بین الاقوامی، سیاسی اور سماجی مسائل کا تذکرہ ہی نہیں بلکہ روزمرہ گھریلو مسائل اور دوستوں سے چھیڑ چھاڑ کا تذکرہ بھی در آیا ہے۔ اِس عہد ستم میں مَیں نے جو کڑوی سانسیں لی ہیں یہ قطعات اُنہی کا احوال ہیں۔ میں نے ہر قسم کی ناانصافی پر اپنا احتجاج قطعہ بند کرنے کی خاکسارانہ کوشش کی ہے اور جس دائرے میں مجھے خلوص،محبّت اور عملِ خیر کی روشنی نظر آئی ہے میں نے اُس کا بھی کُھل کر اعتراف کیا ہے۔ مِزاح میں اگر ایک اور نقطہ ڈال دیں تو مِزاج بنتا ہے اور اپنے مِزاج سے اِنحراف ممکن نہیں ہے۔ میں نے قطعات میں جابجا مِزاح کے مختلف حربوں کا استعمال بھی کیا ہے تاکہ تلخیاں کچھ خوشگوار ہو جائیں۔

اس مقام پر یہ عرض کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ میرے نزدیک شگفتگی وہ ہے جو شائستگی اور احترامِ انسانیت کی حدود سے تجاوز نہ کرے۔ طنز کے پیچھے ایک اصلاحی جذبہ ہوتا ہے لیکن خالص مِزاح بھی خستگی رُبا، اِنبساط آور، بہجت افروز اور تفریحی اہمیت رکھتا ہے۔ اس مجموعے میں قطعات کسی تاریخی ترتیب میں درج نہیں کیے گئے بظاہر یہ بکھری بکھری باتیں ایک ہی سرگُذشت کی اَقساط ہیں۔ بے ربطیِ مضموں میں بھی اک ربط نہاں ہے۔ جہاں ضروری محسوس ہواہے وضاحتی نوٹ تحریر کردیے گئے ہیں۔

انور مسعود

Book Attributes
Pages 568

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good